cola nex

کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کو منگل کی شام ماڑی پور روڈ سے نقاب پوش مسلحہ افراد ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔ اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ذوالفقار احمد کی گاڑی کو کالے رنگ کے ویگو نے ماڑی پور پر موجود پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے روکا۔ نقاب پوش افراد نے اسلحے کے زور پر کولا نیکسٹ کے مالک اور ان کے ساتھ موجود ان کے دوست قیصر کو گاڑی سے اتار کر ویگو میں بٹھا دیا۔

3ecd14be-2dd2-4192-bdef-932d8e4a1f9a
6f0b9af3-59f4-4283-883e-924881bb1f8c
25e44e1c-3408-4cab-9112-09fe661d7585
30f00f9e-b15d-4397-9f61-e013f6a40d8a
san diego chamber of commerce

اغوا کاروں نے کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ذوالفقار احمد کے دوست قیصر کو گاڑی سے اتار دیا مگر ذوالفقار احمد کو جانے نہیں دیا۔

کولا نیکسٹ کے مالک کے اغوا کی درخواست کلری پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی جس کے بعد اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ کولا نیکسٹ پاکستان کے ایک بڑے گروپ یعنی میزان آئل کا حصہ ہے۔