28082251d839a7d

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے مبینہ دباؤ سے ڈارک ویب استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ضمانت ملنے پر دوبارہ تحویل میں لئے جانے کی کوشش پر زہنی اذیت کا شکار ہو گیا ۔

تین ماہ میں ایک جیسے دو علیحدہ مقدمات میں گرفتاری کے بعد عدالت سے ضمانت ملنے پر این سی سی آئی اے کے افسران اپنی سبکی سے بچنے کے لئے اسے دوبارہ تحویل میں لینے کے لئے پہنچ گئے جہاں ملزم دانش پرویز دباو میں آگیا ۔

یاد رہے کہ جس دن ملزم کو دوسرے مقدمے میں عدالت سے ضمانت ملی اسی دن ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے پریس کانفرنس میں اسے بین الاقوامی خطرناک ملزم قرار دیتے ہوئے خبر کو بین الاقوامی بنانے کی کوشش کی تھی ۔

این سی سی آئی اے حکام کو جب ملزم کی ضمانت کا علم ہوا تو بعض افسران کی جانب سے ملزم کو مبینہ طور پر اس بات پر دباؤ دینے کی کوشش کی کہ وہ دوبارہ تحویل میں آ جائے اور ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرلے۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے تفتیشی حکام نے جمعہ کی شب ڈارک ویب کے مبینہ ٹیٹو مین کو تحویل میں لینے کے لئے دوبارہ کوشش کی جس کے بعد ملزم دباؤ میں آگیا۔

قانونی ماہرین کے مطابق اگر ملزم پر کوئی الزام ہے تو اس مقدمے میں اسے ایک بار ہی مقدمے میں نامزد کیا جاتا ہے اور عدالت ہی فیصلہ کرتی ہے کہ ملزم پر لگائے جانے والے الزامات درست ہیں یا اسے اس مقدمے سے بری کردیا جائے ۔

این سی سی آئی اے کراچی نے رواں برس جس الزام میں ملزم دانش کو گرفتار کیا تھا اس پر عدالت نے ضمانت دی اب عدالت میں این سی سی آئی اے کے تفتیشی حکام کو الزامات کی نوعیت کو درست ثابت کرنا تھا لیکن اس میں پیش رفت نہیں ہوئی اور پھر اسی نوعیت کا دوسرا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا اور جس دن ملزم کو اس مقدمے میں بھی ضمانت ملی تھی اسی وقت پریس کانفرنس میں اسے بین الاقوامی ملزم بنادیا گیا ۔

این سی سی آئی اے کراچی اور ہیڈ کوارٹر حکام سے اس ضمن میں سوالات کے زریعے جواب حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ناصر رضوی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی شہزاد اکبر کو سوالات کئے گئے کہ کیا این سی سی آئی اے کراچی کی ٹیم ڈارک ویب کے ملزم دانش پرویز کو دوبارہ تحویل میں لینے گئی تھی جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔؟

کیا این سی سی آئی اے نے ملزم کو اعتراف جرم کے لئے دباؤ دیا ہے ؟

این سی سی آئی اے کو کس قانون کے تحت اختیار حاصل ہے کہ وہ ضمانت پر رہائی کے بعد ملزم کو دوبارہ تحویل میں لے لے ؟

جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ یہ صرف مفروضے ہیں اس کے علاؤہ کچھ نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے