نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہاتھوں ایک برس میں دو بار گرفتار ہونے والے مبینہ پیکر نے گرفتاری کے چار دن بعد ضمانت پر رہائی ملتے ہی غیر معمولی قدم اٹھا لیا ،این سی سی آئی اے کے مطابق رواں برس اس ملزم کو پہلے چین کی شکایت پر اور 11 نومبر کو ایف بی آئی کی شکایت پر گرفتار کیا تھا ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس گرفتاری اور ضمانت ملنے کے بعد مبینہ طور پر این سی سی آئی اے سے وابستہ بعض افسران نے مل کر کام کرنے کی شرط رکھی تھی جسے انکار کردیا گیا تھا ،جمعرات 19 نومبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں اسے ٹیٹو مین کا خطاب دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی ملزم قرار دیا تھا تاہم جمعہ 20 نومبر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ۔
بین الاقوامی ایجنسیوں کو مطلوب مبینہ ہیکر دانش پرویز عرف ’’ٹیٹو مین‘‘ دل برداشتہ ہوگیا ۔
اہل خانہ نے اسے فوری طور پر منتقل کیا۔زرائع کے مطابق دانش کو رات دس بجے لے کر گئے جہاں اس کی طبیعت خراب بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق دانش پرویز عرف ٹیٹو مین کو اس سے قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کیا تھا، تاہم وہ ضمانت پر رہا ہو کر گھر پہنچا جہاں اسے طعنے ملے۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دانش پرویز بظاہر فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا تاہم وہ مبینہ طور پر ہیکنگ کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا اور کئی برس سے ڈارک ویب پر حساس ڈیٹا فروخت کررہا تھا۔
این سی سی آئی اے حکام نے ملزم کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ دانش پرویز عرف ٹیٹو مین کو غیر ملکی ایجنسیاں بھی تلاش کررہی تھیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے بعض افسران مبینہ طور پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ ان کے لئے خدمات انجام دے تاہم اس نے اس معاملے پر کسی بھی معلومات کے تبادلے سے انکار کردیا تھا اور 11 نومبر کو این سی سی آئی اے کے مطابق ایف بی آئی کی انفارمیشن پر اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا اور این سی سی آئی اے نے پریس کانفرنس میں اسے بین الاقوامی ایجنسیوں کو مطلوب ملزم قرار دے کر اس خبر کو بین الاقوامی بنا دیا جس کے اگلے ہی دن ملزم کو ضمانت مل گئی۔