fbr-and-pakistan-customs-600x300

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے تاجروں ،امپورٹرز،ایکسپورٹرز اور کسٹمز افسران کی شکایات کے انبار کے بعد فیسلیشن میکنزم کو غیر فعال کر دیا ہے ۔

5 اکتوبر کو ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن میں گریڈ 21 کے پاکستان کسٹمز میں طاقتور ترین قرار دئیے جانے والے افسر یعقوب ماکو اور ان کی ٹیم سے اضافی چارج واپس لینے کے بعد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کسی بھی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا ۔

فیسلیشن میکنزم کا شعبہ ایف بی آر آر نے پاکستان کسٹمز کے ماتحت اس لئے تشکیل دیا تھا کہ تاجروں کو سہولت کاری میسر آئے تاہم اس میں تعینات ٹیم سے تاجروں کے ساتھ کسٹم حکام کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوا ۔

واضح رہے کہ فیسلیشن میکنزم میں تعینات افسران کسی بھی پورٹ پر اپریزمنٹ سے کلئیرنس کے باوجود کنسائمنٹ کو روک دیتے تھے جس سے امپورٹر ،ایکسپورٹر اور تاجروں کو ڈیمرج پڑ رہے تھے جبکہ ان کنسائمنٹس کی کلئیرنس کے دوران مبینہ طور پر تاخیر سے بیشتر تاجروں نے اپنی کنسائمنٹس بھی کلئیر نہیں کروائیں اور ایف بی آر کی سطح پر ان کنسائمنٹس کے ڈیمرج بھی طے نہیں کئے گئے ۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر یعقوب ماکو کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل پاکستان کسٹمز کی گریڈ 19 کی افسر نوشین ریاض خان ،گریڈ 19 کے افسر توصیف امان اور گریڈ 18 کے افسر محمد فیضان بدر سے کسٹمز ہیڈکوارٹر کے فیسلیشن میکنزم کا اضافی چارج جو کسٹم ہاؤس کراچی سے چلایا جارہا تھا وہ واپس لے لیا گیا ہے ۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق یعقوب ماکو ،نوشین ریاض خان اور توصیف امان کو ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلئیرنس اینڈ انٹرنل آڈٹ کراچی اور محمد فیضان بدر کو ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلئیرنس اینڈ انٹرنل آڈٹ سینٹرل لاہور میں تعیناتی کردی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے