Screenshot_2026_0821_083510

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے فوڈ انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ میں قیمتی مشینیں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے بعد تمام شعبہ جات میں خریدے گئے آلات کی چھان بین کا عمل شروع ہوگیا۔

پانچ فیکلٹیز کے ڈین نے اپنے شعبہ جات کے چیئرمین،چیئرپرسن کو زبانی احکامات دئیے ہیں کہ پروکیورمنٹ یا گفٹ کی صورت میں ملنے والے آلات کا پرسنل فزیکل آڈٹ کریں اور اگر کوئی آلہ یا مشین غائب ہے تو اسے ڈھونڈ کر واپس شعبے میں لائیں۔

واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لوکل آڈٹ میں چار قیمتی مشینوں کے غائب ہونے کا انکشاف تحقیقات ڈاٹ کوم کی خبر میں ہوا تھا ۔

دستاویزات کے مطابق 5 کروڑ 71 لاکھ سے زائد قیمتی مشینیں لوکل آڈٹ کی فزیکل ویری فیکیشن کے دوران شعبے میں موجود نہیں تھیں ۔جس پر لوکل آڈٹ سپرینٹنڈنٹ وسیم احمد آڈٹ رجسٹرڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

واضح رہے کہ این ای ڈی کے فوڈ انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کی غفلت کے بعد جامعہ کی پانچ فیکلٹیز کے ڈین نے اپنے ماتحت شعبہ جات کو ٹینڈرز میں منگوائے گئے تمام آلات اور مشینوں کا از خود آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام آلات کا ریکارڈ مرتب کریں اور گم یا غائب ہونے والے آلات کو ڈھونڈ کر لائیں ۔

جامعہ این ای ڈی میں اس زبانی حکم نامے کے بعد تمام شعبہ جات کے سربراہان نے اس اسائمنٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے