Skip to content

Tehqiqat

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • کسٹم
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • تعلیم
  • بینکنگ
  • اینٹی کرپشن
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • صحت
ہمیں فالو کریں
  • Home
  • وینس 9 کیس،ایل پی جی کارگو روکے جانے سے کروڑوں کا نقصان،حکومتی مداخلت کے بعد جہاز کلیئر، کہانی میں کیا چھپا ہے؟
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے
  • کسٹم

وینس 9 کیس،ایل پی جی کارگو روکے جانے سے کروڑوں کا نقصان،حکومتی مداخلت کے بعد جہاز کلیئر، کہانی میں کیا چھپا ہے؟

Nadir Khan Nadir Khan اپریل 1, 2026
Screenshot_2026_0401_125811

پورٹ قاسم پر ایل پی جی لے کر آنے والا بحری جہاز "وینس 9” آخرکار کلیئر ہو کر روانہ ہو گیا،لیکن اس پورے معاملے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ امپورٹر کمپنی، ساحل گیس پرائیوٹ لمیٹڈ، کو تقریباً 14 کروڑ روپے ڈیوٹی اور ٹیکسز کے ساتھ ساتھ لگ بھگ 28 کروڑ روپے ڈیمرج بھی ادا کرنا پڑا۔ سوال یہ ہے کہ یہ تاخیر آخر کیوں ہوئی اور اس کا نقصان کس کے کھاتے میں جائے گا؟۔

معلومات کے مطابق 17 مارچ کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اس جہاز کو روک دیا تھا، جس کے بعد کارگو کی کلیئرنس رک گئی۔ بتایا گیا کہ ممکنہ مس ڈیکلریشن کے شبے پر انکوائری شروع کی گئی۔ لیکن اس فیصلے کا اثر صرف ایک جہاز تک محدود نہیں رہا ، پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے اسٹوریج پوائنٹس بھی بھر گئے اور سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال اس حد تک گئی کہ وفاقی حکومت کو مداخلت کرنا پڑی۔ مختلف اداروں کے درمیان بات چیت کے بعد پیش رفت ہوئی اور آخرکار 25 مارچ کو ایف آئی اے نے کسٹمز کو کلیئرنس کے لیے خط لکھا، جس کے بعد 26 مارچ کو جہاز اور اس میں موجود ایل پی جی کو ریلیز کر دیا گیا۔

یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پہلے ہی بڑھ رہی ہے اور توانائی کی سپلائی کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔ ایسے حساس حالات میں ایک بڑے ایل پی جی کارگو کا رک جانا مارکیٹ کے لیے پریشانی کا سبب بنا اور ایل این جی ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے اس سلسلے میں عوامی اور حکومتی سطح پر تشویش کا آظہار بھی کیا گیا۔

اسی لیے کچھ حلقے اس معاملے ایف آئی اے کراچی کی جانب سے اپنے اختیارات کے غیرذمہ دارانہ استعمال کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ایف ائی اے کے ذمہ دار عہدیدار ڈآئریکٹر کراچی منتظر مہدی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مرادن سے رابطہ کیا گیا تاہم انھوں نے جہاز کی اور ایل این جی کی ریلیز کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق انکوائری کے دوران ایف آئی اے نے کمپنی، کلیئرنگ ایجنٹ اور جہاز کے عملے سے پوچھ گچھ کی، مختلف ریکارڈز اور رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔ لیکن اب بھی اصل سوال باقی ہے — اگر جہاز اور کارگو کلیئر ہو چکے ہیں تو انکوائری کہاں کھڑی ہے؟ اور کیا ابتدائی خدشات درست ثابت ہوئے یا نہیں؟۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری ابھی جاری ہے اور تمام پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مکمل تصویر ابھی سامنے نہیں آئی۔

یہ معاملہ صرف ایک جہاز کا نہیں بلکہ اس سے جڑے بڑے سوالات بھی ہیں۔ جیسا کہ کیا ایک ادارے یا چند جونیئر افسران کو یہ اختیار دیا جاسکتا ہے کہ ان کی مہم جوئی یا مبینہ غیرذمہ دارانہ کارروائیاں ملک کی انرجی سیکیورٹی پر اثرانداز ہونے کا سبب بن جائیں۔

Tags: Account freeze Accountability Breaking News Bribe Customhouse Custommedia DG Fia Exclusive report Fia news LpG M international Money laundering Port Qasim Port qasim custom Prime minister Sahil gas Viemce 9

Post navigation

Previous Previous post:

SBBUVAS سکرنڈ میں وی سی تعیناتی پر تنازع بدانتظامی و ہراسانی الزامات، امیدوار کی نااہلی کا مطالبہ

Screenshot_2026_0330_122002
Next Next post:

سوشل میڈیا آمدن پر ایف بی آر کا سخت فارمولا، کریئیٹرز پریشان؟؟

Screenshot_2025_1023_221127

متعلقہ خبریں

fbr-and-pakistan-customs-600x300
  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • کسٹم

ایف بی آر کا فیسلیٹیشن میکنزم تاجروں کے لیے سہولت کے بجائے زحمت بن گیا، یعقوب ماکو کی ٹیم فارغ، ڈیڑھ ماہ سے اہم شعبہ غیر فعال، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے کروڑوں کے ڈیمرج کا ذمہ دار کون؟

نومبر 22, 2026 0
28082251d839a7d
  • Uncategorized
  • این سی سی آئی اے

دو مقدمات، دو بار گرفتاری، دونوں مرتبہ ضمانت،ملزم کو دوبارہ تحویل میں لینے کی مبینہ کوشش؟ این سی سی آئی اے کے بین الاقوامی ہیکر کے دعوے کی حقیقت کیا ہے؟؟

نومبر 22, 2026 0

تازہ ترین

  • ایف بی آر کا فیسلیٹیشن میکنزم تاجروں کے لیے سہولت کے بجائے زحمت بن گیا، یعقوب ماکو کی ٹیم فارغ، ڈیڑھ ماہ سے اہم شعبہ غیر فعال، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے کروڑوں کے ڈیمرج کا ذمہ دار کون؟
  • دو مقدمات، دو بار گرفتاری، دونوں مرتبہ ضمانت،ملزم کو دوبارہ تحویل میں لینے کی مبینہ کوشش؟ این سی سی آئی اے کے بین الاقوامی ہیکر کے دعوے کی حقیقت کیا ہے؟؟
  • دو بار گرفتار، عالمی ہیکر قرار، ضمانت کے اگلے دن غیر معمولی اقدام،این سی سی آئی اے کے دعووں اور کردار پر سوالات اٹھ گئے
  • این سی سی آئی اے کا گرینڈ آپریشن سوالیہ نشان ؟؟ قانونی آئی ٹی کمپنیاں خوفزدہ، مبینہ غیر قانونی سافٹ ویئر ہاؤسز کے مالیاتی نیٹ ورکس پر ادارے خاموش کیوں؟؟
  • ایف آئی اے کے مال خانے سے 6 کروڑ 40 لاکھ کا سونا چاندی غائب، انسپکٹر کی ضمانت مسترد،کیا کروڑوں کی چوری کا معاملہ صرف ایک افسر تک محدود کردیا گیا؟

ہماری تحقیقات

fbr-and-pakistan-customs-600x300
  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • کسٹم

ایف بی آر کا فیسلیٹیشن میکنزم تاجروں کے لیے سہولت کے بجائے زحمت بن گیا، یعقوب ماکو کی ٹیم فارغ، ڈیڑھ ماہ سے اہم شعبہ غیر فعال، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے کروڑوں کے ڈیمرج کا ذمہ دار کون؟

نومبر 22, 2026 0
28082251d839a7d
  • Uncategorized
  • این سی سی آئی اے

دو مقدمات، دو بار گرفتاری، دونوں مرتبہ ضمانت،ملزم کو دوبارہ تحویل میں لینے کی مبینہ کوشش؟ این سی سی آئی اے کے بین الاقوامی ہیکر کے دعوے کی حقیقت کیا ہے؟؟

نومبر 22, 2026 0
28082251d839a7d
  • این سی سی آئی اے

دو بار گرفتار، عالمی ہیکر قرار، ضمانت کے اگلے دن غیر معمولی اقدام،این سی سی آئی اے کے دعووں اور کردار پر سوالات اٹھ گئے

نومبر 20, 2026 0
28082251d839a7d
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے

این سی سی آئی اے کا گرینڈ آپریشن سوالیہ نشان ؟؟ قانونی آئی ٹی کمپنیاں خوفزدہ، مبینہ غیر قانونی سافٹ ویئر ہاؤسز کے مالیاتی نیٹ ورکس پر ادارے خاموش کیوں؟؟

نومبر 16, 2026 0
Screenshot_2026_0830_215436
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے

ایف آئی اے کے مال خانے سے 6 کروڑ 40 لاکھ کا سونا چاندی غائب، انسپکٹر کی ضمانت مسترد،کیا کروڑوں کی چوری کا معاملہ صرف ایک افسر تک محدود کردیا گیا؟

نومبر 15, 2026 0
fbr-and-pakistan-customs-600x300
  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • کسٹم

ایف بی آر کراچی میں افسران کا ٹیکس قوانین سے ناواقف ہونے کا انکشاف، امتحان میں 293 افسران میں صرف 29 کامیاب ، 4 افسران مکمل فیصلہ سازی میں کامیاب ، کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنرز کی نگرانی بھی سوالیہ نشان ؟

نومبر 13, 2026 0
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • کسٹم
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • لوکل باڈیز
  • ایس اینڈ جی ڈی
Copyright © All rights reserved. | ChromeNews by AF themes.