Skip to content

Tehqiqat

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • کسٹم
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • تعلیم
  • بینکنگ
  • اینٹی کرپشن
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • صحت
ہمیں فالو کریں
  • Home
  • وینس 9 کیس،ایل پی جی کارگو روکے جانے سے کروڑوں کا نقصان،حکومتی مداخلت کے بعد جہاز کلیئر، کہانی میں کیا چھپا ہے؟
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے
  • کسٹم

وینس 9 کیس،ایل پی جی کارگو روکے جانے سے کروڑوں کا نقصان،حکومتی مداخلت کے بعد جہاز کلیئر، کہانی میں کیا چھپا ہے؟

Nadir Khan Nadir Khan اپریل 1, 2026
Screenshot_2026_0401_125811

پورٹ قاسم پر ایل پی جی لے کر آنے والا بحری جہاز "وینس 9” آخرکار کلیئر ہو کر روانہ ہو گیا،لیکن اس پورے معاملے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ امپورٹر کمپنی، ساحل گیس پرائیوٹ لمیٹڈ، کو تقریباً 14 کروڑ روپے ڈیوٹی اور ٹیکسز کے ساتھ ساتھ لگ بھگ 28 کروڑ روپے ڈیمرج بھی ادا کرنا پڑا۔ سوال یہ ہے کہ یہ تاخیر آخر کیوں ہوئی اور اس کا نقصان کس کے کھاتے میں جائے گا؟۔

معلومات کے مطابق 17 مارچ کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اس جہاز کو روک دیا تھا، جس کے بعد کارگو کی کلیئرنس رک گئی۔ بتایا گیا کہ ممکنہ مس ڈیکلریشن کے شبے پر انکوائری شروع کی گئی۔ لیکن اس فیصلے کا اثر صرف ایک جہاز تک محدود نہیں رہا ، پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے اسٹوریج پوائنٹس بھی بھر گئے اور سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال اس حد تک گئی کہ وفاقی حکومت کو مداخلت کرنا پڑی۔ مختلف اداروں کے درمیان بات چیت کے بعد پیش رفت ہوئی اور آخرکار 25 مارچ کو ایف آئی اے نے کسٹمز کو کلیئرنس کے لیے خط لکھا، جس کے بعد 26 مارچ کو جہاز اور اس میں موجود ایل پی جی کو ریلیز کر دیا گیا۔

یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پہلے ہی بڑھ رہی ہے اور توانائی کی سپلائی کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔ ایسے حساس حالات میں ایک بڑے ایل پی جی کارگو کا رک جانا مارکیٹ کے لیے پریشانی کا سبب بنا اور ایل این جی ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے اس سلسلے میں عوامی اور حکومتی سطح پر تشویش کا آظہار بھی کیا گیا۔

اسی لیے کچھ حلقے اس معاملے ایف آئی اے کراچی کی جانب سے اپنے اختیارات کے غیرذمہ دارانہ استعمال کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ایف ائی اے کے ذمہ دار عہدیدار ڈآئریکٹر کراچی منتظر مہدی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مرادن سے رابطہ کیا گیا تاہم انھوں نے جہاز کی اور ایل این جی کی ریلیز کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق انکوائری کے دوران ایف آئی اے نے کمپنی، کلیئرنگ ایجنٹ اور جہاز کے عملے سے پوچھ گچھ کی، مختلف ریکارڈز اور رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔ لیکن اب بھی اصل سوال باقی ہے — اگر جہاز اور کارگو کلیئر ہو چکے ہیں تو انکوائری کہاں کھڑی ہے؟ اور کیا ابتدائی خدشات درست ثابت ہوئے یا نہیں؟۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری ابھی جاری ہے اور تمام پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مکمل تصویر ابھی سامنے نہیں آئی۔

یہ معاملہ صرف ایک جہاز کا نہیں بلکہ اس سے جڑے بڑے سوالات بھی ہیں۔ جیسا کہ کیا ایک ادارے یا چند جونیئر افسران کو یہ اختیار دیا جاسکتا ہے کہ ان کی مہم جوئی یا مبینہ غیرذمہ دارانہ کارروائیاں ملک کی انرجی سیکیورٹی پر اثرانداز ہونے کا سبب بن جائیں۔

Tags: Account freeze Accountability Breaking News Bribe Customhouse Custommedia DG Fia Exclusive report Fia news LpG M international Money laundering Port Qasim Port qasim custom Prime minister Sahil gas Viemce 9

Post navigation

Previous Previous post:

SBBUVAS سکرنڈ میں وی سی تعیناتی پر تنازع بدانتظامی و ہراسانی الزامات، امیدوار کی نااہلی کا مطالبہ

Screenshot_2026_0330_122002
Next Next post:

سوشل میڈیا آمدن پر ایف بی آر کا سخت فارمولا، کریئیٹرز پریشان؟؟

Screenshot_2025_1023_221127

متعلقہ خبریں

Screenshot_2025_1024_124113
  • ایف آئی اے

صرافہ بازار میں ایف آئی اے کا متنازع چھاپہ،نجی شخص کے تھپڑ سے ہنگامہ، تشدد کی ویڈیو وائرل، ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹس

مئی 16, 2026 0
Screenshot_2026_0514_134446
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • کسٹم

چھالیہ میگا اسکینڈل میں بڑا عدالتی فیصلہ 7 افسران بری، 9 ملزمان کی بریت مسترد، حزیفہ کی جرمن ڈگریاں جانچ کے لیے بھجوانے کا حکم

مئی 14, 2026 0

تازہ ترین

  • صرافہ بازار میں ایف آئی اے کا متنازع چھاپہ،نجی شخص کے تھپڑ سے ہنگامہ، تشدد کی ویڈیو وائرل، ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹس
  • جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر کے لیے 70 امیدوار میدان میں، خالد عراقی کی توسیع کی امیدیں برقرار، فیصلہ عیدالاضحیٰ کے بعد متوقع
  • منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد فارما سیوٹیکل کمپنی کی فروخت سے قبل ایف بی آر کا چھاپہ ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
  • چھالیہ میگا اسکینڈل میں بڑا عدالتی فیصلہ 7 افسران بری، 9 ملزمان کی بریت مسترد، حزیفہ کی جرمن ڈگریاں جانچ کے لیے بھجوانے کا حکم
  • پیکا کیس میں گرفتار صحافی پر مبینہ تشدد، عدالت کا FIA کو NCCIA افسران کے خلاف انکوائری کا حکم

ہماری تحقیقات

Screenshot_2025_1024_124113
  • ایف آئی اے

صرافہ بازار میں ایف آئی اے کا متنازع چھاپہ،نجی شخص کے تھپڑ سے ہنگامہ، تشدد کی ویڈیو وائرل، ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹس

مئی 16, 2026 0
Screenshot_2025_0709_042642
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر کے لیے 70 امیدوار میدان میں، خالد عراقی کی توسیع کی امیدیں برقرار، فیصلہ عیدالاضحیٰ کے بعد متوقع

مئی 15, 2026 0
Screenshot_2025_1023_221127
  • ایف بی آر

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد فارما سیوٹیکل کمپنی کی فروخت سے قبل ایف بی آر کا چھاپہ ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

مئی 14, 2026 0
Screenshot_2026_0514_134446
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • کسٹم

چھالیہ میگا اسکینڈل میں بڑا عدالتی فیصلہ 7 افسران بری، 9 ملزمان کی بریت مسترد، حزیفہ کی جرمن ڈگریاں جانچ کے لیے بھجوانے کا حکم

مئی 14, 2026 0
Screenshot_2026_0512_020028
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے

پیکا کیس میں گرفتار صحافی پر مبینہ تشدد، عدالت کا FIA کو NCCIA افسران کے خلاف انکوائری کا حکم

مئی 11, 2026 0
Screenshot_2025_0709_042714
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

جامعہ کراچی کا شعبہ مالیات تنازعات کی زد میں، من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے اور ایڈہاک ملازمین کے ذریعے مالی امور چلانے کا انکشاف

مئی 11, 2026 0
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • کسٹم
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • لوکل باڈیز
  • ایس اینڈ جی ڈی
Copyright © All rights reserved. | ChromeNews by AF themes.