Skip to content

Tehqiqat

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • کسٹم
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • تعلیم
  • بینکنگ
  • اینٹی کرپشن
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • صحت
ہمیں فالو کریں
  • Home
  • منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد فارما سیوٹیکل کمپنی کی فروخت سے قبل ایف بی آر کا چھاپہ ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
  • ایف بی آر

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد فارما سیوٹیکل کمپنی کی فروخت سے قبل ایف بی آر کا چھاپہ ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

Nadir Khan Nadir Khan مئی 14, 2026
Screenshot_2025_1023_221127

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو) کراچی نے معروف دوا ساز کمپنی بیریٹ ہاجسن پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سائٹ صنعتی ایریا میں واقع ہیڈ آفس پر بڑا چھاپہ مار کر اہم مالی ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔منی لانڈرنگ کے مقدمے کی کارروائی کے دوران کمپنی کو فروخت کرنے کی کوشش پر معلومات ملنے کے بعد ایف بی آر کی ٹیم نے کارروائی کی۔

ایف بی آر کی ٹیم آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک کمپنی کے دفتر میں موجود رہی، جہاں اکاؤنٹس، شیئر ہولڈنگ، بینک ٹرانزیکشنز اور دیگر حساس دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چھاپے کے بعد کمپنی کی فروخت اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو) کراچی نے 23 اپریل 2026 کو ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر مقدمہ نمبر 02/2026 درج کیا تھا۔

مقدمے میں کمپنی کی ڈپٹی چیئرپرسن اور سی ای او ڈاکٹر ارم آفاق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس محمد عباس، منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن تھرانی، ڈائریکٹر و کمپنی سیکریٹری طارق محمد امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر و کارپوریٹ افیئرز محمد فیروز عالم کو نامزد کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی دستاویزات کے مطابق ملزمان پر جعلی دستاویزات کے ذریعے شیئرز کی غیر قانونی منتقلی، اربوں روپے کی مالی خوردبرد، کمپنی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال، ذاتی اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی، ٹیکس چوری، آمدن چھپانے اور جعلی معاہدوں کے ذریعے قیمتی اثاثوں پر قبضے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تاج انٹرنیشنل کیس کے فیصلے کے بعد عمل میں آئی، جس کے تحت ایف بی آر نے بڑے مالیاتی جرائم میں ملوث کمپنیوں کے خلاف براہ راست منی لانڈرنگ مقدمات درج کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے ایف بی آر کے مبینہ دوہرے معیار پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ ان کے مطابق بعض کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کے دوران فوری مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، جبکہ اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے دیگر کیسز متعلقہ ریجنل ٹیکس دفاتر کو منتقل کر دیے جاتے ہیں، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Tags: Account freeze Accountability Banking fraud Breaking News Bribe Chairmen fbr Duty tax Exclusive report Fake files FBR Fbrmedia Fraud I&i Industries Karachi Pharmaceutical Sales tax fraud Site Tax fraud

Post navigation

Previous Previous post:

چھالیہ میگا اسکینڈل میں بڑا عدالتی فیصلہ 7 افسران بری، 9 ملزمان کی بریت مسترد، حزیفہ کی جرمن ڈگریاں جانچ کے لیے بھجوانے کا حکم

Screenshot_2026_0514_134446
Next Next post:

جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر کے لیے 70 امیدوار میدان میں، خالد عراقی کی توسیع کی امیدیں برقرار، فیصلہ عیدالاضحیٰ کے بعد متوقع

Screenshot_2025_0709_042642

متعلقہ خبریں

Screenshot_2026_0726_135415
  • ایف بی آر
  • صحت
  • کسٹم

ڈریپ کا متنازع منصوبہ؟ دنیا بھر کے اسپتالوں میں استعمال شدہ طبی آلات پاکستان لانے کی تیاری، مریضوں کی جانیں داؤ پر لگنے کا خدشہ

جولائی 26, 2026 0
Screenshot_2026_0722_231807
  • ایف بی آر
  • کسٹم

EFS اسکیم میں فراڈ خصوصی عدالت نے آصف رزاق دینار سمیت ڈائریکٹرز پر 5 برس قید 4 کروڑ جرمانہ

جولائی 22, 2026 0

تازہ ترین

  • ایف آئی اے سکھر نے سابق ایس ایس پی سانگھڑ سمیت دو اہلکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا،سانگھڑ میں 100 ایکڑ اراضی رشوت وصولی سے حاصل کی گئی
  • جامعہ NED کا تھر پارکر پروجیکٹ TIEST کی معلومات دینے سے گریز، سندھ انفارمیشن کمیشن کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم
  • جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا معمہ، سیکورٹی کلئیرنس مکمل ہونے کے بعد سمری مسترد، نئے ناموں کے لئے نیا اشتہار آنے کا امکان
  • این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں 5 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کی مشینری غائب؟ آڈٹ میں اہم انکشاف
  • جامعہ کوہاٹ میں 150 سے زائد متنازع بھرتیوں اور تقرریوں کا انکشاف، ایکٹ، کابینہ فیصلوں اور میرٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں کی دستاویزات سامنے آگئیں

ہماری تحقیقات

fia_logo
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے
  • بینکنگ

ایف آئی اے سکھر نے سابق ایس ایس پی سانگھڑ سمیت دو اہلکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا،سانگھڑ میں 100 ایکڑ اراضی رشوت وصولی سے حاصل کی گئی

اگست 19, 2026 0
Screenshot_2026_0816_125047
  • Uncategorized
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

جامعہ NED کا تھر پارکر پروجیکٹ TIEST کی معلومات دینے سے گریز، سندھ انفارمیشن کمیشن کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم

اگست 16, 2026 0
Screenshot_2026_0507_153058
  • Uncategorized
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا معمہ، سیکورٹی کلئیرنس مکمل ہونے کے بعد سمری مسترد، نئے ناموں کے لئے نیا اشتہار آنے کا امکان

اگست 15, 2026 0
Screenshot_2026_0803_022824
  • Uncategorized
  • تعلیم

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں 5 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کی مشینری غائب؟ آڈٹ میں اہم انکشاف

اگست 10, 2026 0
Screenshot_2026_0804_234931
  • Uncategorized
  • تعلیم

جامعہ کوہاٹ میں 150 سے زائد متنازع بھرتیوں اور تقرریوں کا انکشاف، ایکٹ، کابینہ فیصلوں اور میرٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں کی دستاویزات سامنے آگئیں

اگست 4, 2026 0
Screenshot_2026_0507_153058
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

وزیر اعلی سندھ کی انسپکشن رپورٹ آڑے آگئی،جامعہ کراچی میں ORIC ڈائریکٹر حورالعین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہو سکی

اگست 4, 2026 0
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • کسٹم
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • لوکل باڈیز
  • ایس اینڈ جی ڈی
Copyright © All rights reserved. | ChromeNews by AF themes.