Screenshot_2026_0507_153058

بین الاقوامی سائنسی جریدے جرنل آف ایشیا پیسیفک بایوڈائیورسٹی نے پاکستان میں پائے جانے والے Mobulidae خاندان سے متعلق ایک اہم تحقیقی مقالہ سنگین اخلاقی اور سائنسی خدشات کے باعث واپس لے لیا ہے۔

یہ مقالہ “فیملی موبولیڈی آف پاکستان: تحفظ اور انتظام کے لیے ٹیکسونومک جائزہ” کے عنوان سے شائع ہوا تھا، جسے جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلینس ان میرین بائیولوجی سے وابستہ محققین پیرزادہ جے اے صدیقی، عامر جاوید اور سیما شفیق نے تحریر کیا تھا۔

جریدے کی جانب سے جاری ریٹریکشن نوٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایڈیٹر اِن چیف کی ہدایت پر کیا گیا، جب تحقیق کے حوالے سے متعدد سنگین نوعیت کے شواہد سامنے آئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقالے میں کاپی رائٹ شدہ تصاویر کو بغیر اجازت استعمال کیا گیا،تصاویر کی غلط انداز میں نمائندگی کی گئی متعلقہ سابقہ تحقیق کا مناسب حوالہ نہیں دیا گیامچھلیوں کے سائز اور نمونوں کے ماخذ سے متعلق ڈیٹا میں واضح غلطیاں موجود تھیں۔

مزید یہ کہ جریدے کی جانب سے بارہا رابطہ کرنے کے باوجود مصنفین نے ان الزامات پر کوئی مؤقف پیش نہیں کیا، جس پر معاملے کی سنگینی مزید بڑھ گئی۔
جریدے کے مطابق یہ تمام بے ضابطگیاں تحقیق کی ساکھ اور قابلِ اعتبار ہونے پر سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہیں، جس کے باعث مقالہ واپس لینے کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ سائنسی اخلاقیات اور معیار کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے، اور اس معاملے سے ہونے والی کسی بھی پریشانی پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے