Skip to content

Tehqiqat

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • کسٹم
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • تعلیم
  • بینکنگ
  • اینٹی کرپشن
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • صحت
ہمیں فالو کریں
  • Home
  • ایف بی آر کی کھلی قانون شکنی بے نقاب،بینک اکاؤنٹ غیرقانونی منجمد، زبردستی کروڑوں کی وصولی، چھ سال تک اپیل دبائے رکھی گئی ، ایف ٹی او کا تاریخی فیصلہ
  • ایف بی آر
  • بینکنگ

ایف بی آر کی کھلی قانون شکنی بے نقاب،بینک اکاؤنٹ غیرقانونی منجمد، زبردستی کروڑوں کی وصولی، چھ سال تک اپیل دبائے رکھی گئی ، ایف ٹی او کا تاریخی فیصلہ

Nadir Khan Nadir Khan جنوری 16, 2026
Screenshot_2026_0116_113006

فیڈرل ٹیکس محتسب (FTO) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) اور بالخصوص کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریفنڈ زون، آر ٹی او-II کراچی اور متعلقہ افسران کے خلاف ایک سخت، غیرمعمولی اور فیصلہ کن حکم جاری کرتے ہوئے انہیں بدانتظامی کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔

یہ فیصلہ میسرز اسکائی ہاک کی جانب سے ٹیکس سال 2014 کے معاملے پر دائر شکایت پر سنایا گیا، جس میں ان لینڈ ریونیو کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی اور ٹیکس دہندہ کو مالی و ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کے الزامات درست ثابت ہو گئے۔

دستاویزات کے مطابق ان لینڈ ریونیو نے 27 اگست 2018 کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 کے تحت ایک کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کا غیرقانونی ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا اور قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بینک اکاؤنٹ منجمد کر کے 52 لاکھ روپے سے زائد رقم زبردستی وصول کر لی۔

متاثرہ ٹیکس دہندہ نے اس اقدام کے خلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز-V)، کراچی سے رجوع کیا، جنہوں نے 12 فروری 2019 کو آرڈر اِن اپیل نمبر 22 کے ذریعے اس اسیسمنٹ آرڈر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ کو واضح اور دوٹوک ہدایت دی کہ معاملہ قانون کے مطابق ازسرِنو نمٹایا جائے۔

ایف ٹی او کے فیصلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو نے نہ صرف اپیلیٹ احکامات کو دانستہ طور پر نظرانداز کیا بلکہ چھ سال سے زائد عرصہ تک اپیل ایفیکٹ جاری ہی نہیں کیا۔ بالآخر 24 نومبر 2025 کو اپیل ایفیکٹ جاری کیا گیا تاہم اس میں بھی بینک اٹیچمنٹ کے ذریعے وصول شدہ رقم کا کریڈٹ شامل نہیں کیا گیا، جس کے باعث ٹیکس دہندہ اپنے جائز اور قانونی ریفنڈ سے محروم رہا۔

فیڈرل ٹیکس محتسب نے اس روئیے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ کیا کہ محکمہ کے نمائندگان 28 نومبر، 5 دسمبر اور 12 دسمبر 2025 کو ہونے والی سماعتوں میں پیش ہی نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی تحریری مؤقف جمع کروایا جو محکمہ کی غفلت، غیر سنجیدگی اور ادارہ جاتی بدنیتی کا کھلا ثبوت ہے۔

ایف ٹی او کے مطابق اپیلیٹ احکامات پر عملدرآمد میں غیرمعمولی تاخیر، غیرقانونی بینک اٹیچمنٹ، زبردستی وصولیاں اور ٹیکس دہندہ کو طویل عرصے تک مالی و ذہنی اذیت میں مبتلا رکھنا واضح طور پر بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے، جو قانوناً ناقابلِ قبول ہے۔

فیڈرل ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو واضح اور فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چیف کمشنر آر ٹی او-II کراچی چھ سالہ غیرقانونی تاخیر اور غفلت کے ذمہ دار افسران کا تعین کریں
ایف ٹی او کی مسلسل سماعتوں میں عدم حاضری پر ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو، زون-III اپیل ایفیکٹ فوری طور پر درست کریں اور زبردستی وصول کی گئی مکمل رقم کا کریڈٹ دیا جائے۔

کمشنر ریفنڈ زون، آر ٹی او-II ٹیکس سال 2014 کا ریفنڈ بلا تاخیر قانون کے مطابق نمٹائیں
45 دن کے اندر مکمل عملدرآمد رپورٹ ایف ٹی او میں جمع کروائی جائے۔

Tags: Account freeze Accountability Breaking News Bribe Chairmen fbr Corruption Courts Duty tax Exclusive report Fbrmedia Fto Income tax refund Sales tax fraud

Post navigation

Previous Previous post:

وفاقی حکومت کا فیصلہ،پرسنل بیگیج میں گاڑی درآمد پر مکمل پابندی، قوانین یکسر تبدیل

Screenshot_2026_0116_111336

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Screenshot_2026_0116_111336
  • ایف بی آر
  • بینکنگ
  • کسٹم

وفاقی حکومت کا فیصلہ،پرسنل بیگیج میں گاڑی درآمد پر مکمل پابندی، قوانین یکسر تبدیل

جنوری 16, 2026 0
Screenshot_2025_1224_221252
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • کسٹم
  • نیب

پلانٹ پروٹیکشن اور چھالیہ مافیا کا نیٹ ورک بے نقاب،وزیر اعظم کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل سمیت چار افسران برطرف،تحقیقات کا حکم

دسمبر 24, 2025 0

تازہ ترین

  • ایف بی آر کی کھلی قانون شکنی بے نقاب،بینک اکاؤنٹ غیرقانونی منجمد، زبردستی کروڑوں کی وصولی، چھ سال تک اپیل دبائے رکھی گئی ، ایف ٹی او کا تاریخی فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فیصلہ،پرسنل بیگیج میں گاڑی درآمد پر مکمل پابندی، قوانین یکسر تبدیل
  • ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی دفتر پر چھاپہ، حساس ریکارڈ ضبط،ملک ریاض حسین اور سندھ کے طاقتور سسٹم سے جڑے کردار دوبارہ ریڈار پر
  • ایف آئی اے میں ترقیوں پر آئینی بحران، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاحال بے اثر،ڈی جی ایف آئی اے کے طرز عمل پر سوالات
  • حوالہ ہنڈی پر ایف آئی اے کے بڑے آپریشن کا پول کھل گیا،667 گرفتار، 1 ارب 99 کروڑ کی ریکوری، مگر سزا صفر! کیا کرنسی اسمگلرز سے واقعی کوئی نہیں جیت سکتا؟

ہماری تحقیقات

Screenshot_2026_0116_113006
  • ایف بی آر
  • بینکنگ

ایف بی آر کی کھلی قانون شکنی بے نقاب،بینک اکاؤنٹ غیرقانونی منجمد، زبردستی کروڑوں کی وصولی، چھ سال تک اپیل دبائے رکھی گئی ، ایف ٹی او کا تاریخی فیصلہ

جنوری 16, 2026 0
Screenshot_2026_0116_111336
  • ایف بی آر
  • بینکنگ
  • کسٹم

وفاقی حکومت کا فیصلہ،پرسنل بیگیج میں گاڑی درآمد پر مکمل پابندی، قوانین یکسر تبدیل

جنوری 16, 2026 0
Screenshot_2026_0108_172039
  • Uncategorized
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • ایف آئی اے
  • نیب

ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی دفتر پر چھاپہ، حساس ریکارڈ ضبط،ملک ریاض حسین اور سندھ کے طاقتور سسٹم سے جڑے کردار دوبارہ ریڈار پر

جنوری 8, 2026 1
Screenshot_2026_0108_142248
  • ایف آئی اے

ایف آئی اے میں ترقیوں پر آئینی بحران، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاحال بے اثر،ڈی جی ایف آئی اے کے طرز عمل پر سوالات

جنوری 8, 2026 0
Screenshot_2025_1024_124113
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے

حوالہ ہنڈی پر ایف آئی اے کے بڑے آپریشن کا پول کھل گیا،667 گرفتار، 1 ارب 99 کروڑ کی ریکوری، مگر سزا صفر! کیا کرنسی اسمگلرز سے واقعی کوئی نہیں جیت سکتا؟

جنوری 5, 2026 0
Screenshot_2025_0709_042642
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

جامعہ کراچی کے ریٹائرڈ افسران کی مشکوک اسناد۔۔۔شیخ الجامعہ اپنے حلقے پر قانون لاگو ہوگا؟

جنوری 5, 2026 0
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • کسٹم
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • لوکل باڈیز
  • ایس اینڈ جی ڈی
Copyright © All rights reserved. | ChromeNews by AF themes.