وزیر اعلی سندھ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی سمری منظور کر لی ،وسیم قاضی مستقل وائس چانسلر کی حیثیت سے آئندہ ہفتے عہدہ سنبھالیں گے ،
واضح رہے کہ رواں برس جولائی کے آخری ہفتے میں مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد خالد عراقی وائس چانسلر جامعہ کراچی کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے ۔
جس کے بعد سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لئے اشتہار جاری کیا تھا جس کے لئے 70 سے زائد امیدوار سامنے آئے تھے ۔
وائس چانسلر کی دوڑ میں شامل تین ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس میں پہلے نمبر پر ڈاکٹر وسیم قاضی کا نام تھا
اس سمری کی منظوری سے قبل وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی طفیل محمد جوکھیو کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دیا گیا تھا جنہوں نے دو ماہ سے زائد عرصہ وائس چانسلر کی حیثیت سے گزارا اور تعلیمی پالیسی سے متعلق کچھ متنازعہ فیصلے بھی کئے ۔
حال ہی میں طفیل محمد جوکھیو 20 دن کی چھٹیوں پر بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں جس کے بعد زرائع کا کہنا ہے کہ وسیم قاضی کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر نئے مستقل وائس چانسلر آئندہ ہفتے عہدے سنبھالیں گے۔