Skip to content

Tehqiqat

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • کسٹم
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • تعلیم
  • بینکنگ
  • اینٹی کرپشن
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • صحت
ہمیں فالو کریں
  • Home
  • سائبر ڈکیتی! HBL، UBL اور ABL کی ڈیجیٹل سیکیورٹی بے نقاب،ڈپلیکیٹ سم سے ڈیجیٹل بینکنگ ہائی جیک،ارکان اسمبلی بھی کروڑوں کے سائبر فراڈ کا شکار
  • این سی سی آئی اے
  • بینکنگ

سائبر ڈکیتی! HBL، UBL اور ABL کی ڈیجیٹل سیکیورٹی بے نقاب،ڈپلیکیٹ سم سے ڈیجیٹل بینکنگ ہائی جیک،ارکان اسمبلی بھی کروڑوں کے سائبر فراڈ کا شکار

Nadir Khan Nadir Khan فروری 12, 2026
Screenshot_2026_0212_120649

ملک کے مالیاتی نظام کو ہلا کر رکھ دینے والے ایک بڑے سائبر اسکینڈل نے پاکستان کے تین بڑے نجی بینکوں کی ڈیجیٹل بینکنگ سیکیورٹی کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ منظم سائبر کرمنلز نے نہ صرف آن لائن بینکنگ کے دفاعی حصار توڑ دیے بلکہ کھاتے داروں کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے نکال کر نظام کی کمزوری اور نااہلی کو بے نقاب کر دیا۔

حبیب بینک لمیٹڈ (HBL)، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) اور الائیڈ بینک لمیٹڈ (ABL) کے صارفین ایک ہی طرز کی واردات کا شکار ہوئے۔ حیران کن طور پر متاثرین میں سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں، جس کے بعد معاملہ محض مالیاتی فراڈ نہیں بلکہ قومی نوعیت کے سیکیورٹی ایشو کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق سائبر کرمنلز نے بینکوں کے اکاؤنٹ اوپننگ فارمز میں درج موبائل نمبرز پر ڈپلیکیٹ سمیں جاری کروائیں۔ جونہی ڈپلیکیٹ سم فعال ہوتی، اصل صارف کی سم عارضی طور پر بند ہو جاتی اور متاثرہ شخص سمجھ بھی نہیں پاتا کہ اس کا نمبر کیوں بلاک ہوا ہے۔پھر اسی نمبر پر ڈیجیٹل بینکنگ ایکٹیویٹ کی گئی آن لائن اکاؤنٹ کھولا گیا اور چند گھنٹوں میں رقوم منتقل کر دی گئیں۔

اہم بات یہ سامنے آئی کہ بعض متاثرین نے کبھی ڈیجیٹل بینکنگ استعمال ہی نہیں کی تھی اور وہ صرف برانچ کے ذریعے مینول بینکنگ کرتے تھے، مگر ان کے نام پر ڈیجیٹل اکاؤنٹس بنا کر ٹرانزیکشن کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر گروہ کے پاس کھاتہ داروں کے مکمل اکاؤنٹ اوپننگ ڈیٹا فارم، شناختی کارڈ نمبرز، موبائل نمبرز اور وہ خفیہ معلومات بھی موجود تھیں جن کی بنیاد پر اے ٹی ایم کارڈ قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔یہ انکشاف بینکوں کے ڈیٹا پروٹیکشن اور اندرونی سیکیورٹی پر انتہائی سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔

سائبر حملوں کا بڑا حصہ جمعہ کی شام سے اتوار کی رات کے درمیان ہوا۔ حکام کے مطابق بینکوں کی محدود آپریشنل سرگرمیوں اور صارفین کے بروقت شکایت درج نہ کرا سکنے کی وجہ سے سائبر کرمنلز کو کئی گھنٹے مل گئے جو واردات کے لیے کافی ثابت ہوئے۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے ابتدائی معائنے میں انکشاف ہوا کہ بعض موبائل ایپس میں بائیومیٹرک تصدیق ایک مرتبہ ہونے کے بعد دوبارہ فنگر پرنٹ کی ضرورت نہیں رہی۔ ایک کیس میں مبینہ طور پر سلیکون فنگر پرنٹ استعمال ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا۔

چوری شدہ رقم کوبے نامی اکاؤنٹس میں منتقل کیا گیا،بٹ کوائن خریدا گیا،آن لائن شاپنگ کی گئی اور سونے کی خریداری بھی کی گئی۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے تینوں بینکوں کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس، سائبر سیکیورٹی حکام، ڈیجیٹل بینکنگ افسران، موبائل ایپلیکیشن تیار کرنے والے وینڈرز اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کو طلب کر لیا ہے۔متعدد متاثرین کی درخواستوں کو یکجا کر کے ایک بڑی انکوائری شروع کردی گئی ہے اور ریکارڈ ملنے کے بعد علیحدہ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں بعض کال سینٹرز پہلے بھی یورپی اور امریکی شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ میں ملوث پائے جا چکے ہیں اور بین الاقوامی فراڈ پیر سے جمعہ تک کیا جاتا ہے اور شبہ ہے کہ یہی نیٹ ورک اب ملکی بینکاری نظام کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اصل سوال یہ ہے کہ اگر وہ صارف بھی محفوظ نہیں جس نے کبھی موبائل بینکنگ استعمال ہی نہ کی ہو تو پھر ڈیجیٹل بینکنگ واقعی محفوظ ہے یا صرف ایک ڈھکوسلہ ہے۔

Tags: Abl Accountability Banking fraud Breaking News Data theft Digital banking Digital footprint Digital scam Digital wallet Exclusive report Fake accounts Finance ministry HBL International data Leak Merchant account Mobiles data Nccia Online fraud Prime minister Sbp Ubl

Post navigation

Previous Previous post:

فارمیسی ایکٹ 1967 میں ترامیم کیلئے کمیٹی قائم کراچی کے ماہرین مکمل نظر انداز، فارما حلقوں میں شدید ردعمل

Screenshot_2026_0211_115037
Next Next post:

شیخ الجامعہ کراچی کی کرسی پر سرد جنگ میں شدت ،صوبائی حکومت، ایچ ای سی اور لابی آمنے سامنے،،بیوروکریٹ انٹری یا اندرونی جانشین؟فیصلہ جلد

Screenshot_2025_0709_042642

1 thought on “سائبر ڈکیتی! HBL، UBL اور ABL کی ڈیجیٹل سیکیورٹی بے نقاب،ڈپلیکیٹ سم سے ڈیجیٹل بینکنگ ہائی جیک،ارکان اسمبلی بھی کروڑوں کے سائبر فراڈ کا شکار”

  1. عابد حسین نے کہا:
    فروری 12, 2026 وقت 8:44 صبح

    بہت اچھی اسٹوری ہے۔۔۔

Comments are closed.

متعلقہ خبریں

fia_logo
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے
  • بینکنگ

ایف آئی اے سکھر نے سابق ایس ایس پی سانگھڑ سمیت دو اہلکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا،سانگھڑ میں 100 ایکڑ اراضی رشوت وصولی سے حاصل کی گئی

اگست 19, 2026 0
Screenshot_2026_0310_015912
  • ایف آئی اے
  • بینکنگ

نیشنل بینک کرپشن کیس میں مرکزی ملزم کو عمر قید سزا، 1 کروڑ 71 لاکھ جرمانہ عائد

اگست 1, 2026 0

تازہ ترین

  • وی سی کی کرسی، زمین کا تنازع اور طاقت کا کھیل؛ جامعہ کراچی میں مستقل سربراہ کی تعیناتی میں کون رکاوٹ؟
  • این ای ڈی کے فوڈ انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کی مشینیں غائب ہونے کا شور، پانچ فیکلٹیز میں بھی آلات کی تلاش شروع
  • 416 کلو چھالیہ، گلاک پستول اور دو گاڑیاں ضبط؛ ناردرن بائی پاس پر کسٹمز ایکشن، پولیس اہلکار ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص بھی گرفتار،گرفتار شخص پولیس اہلکار نہیں ،سی ٹی ڈی کی وضاحت
  • 41 سے زائد درآمد کنندگان ڈیوٹی دیں، حورا فارما کو استثنیٰ؟ کسٹم ایڈجیوڈکیشن سے 19 کروڑ 87 لاکھ کے ریلیف پر کسٹمز انٹیلی جنس کے الرٹ نے نئے سوال اٹھا دیے
  • این ای ڈی یونیورسٹی کے ملازم کی میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائرمنٹ کی درخواست مسترد

ہماری تحقیقات

Screenshot_2026_0823_130331
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم
  • نیب

وی سی کی کرسی، زمین کا تنازع اور طاقت کا کھیل؛ جامعہ کراچی میں مستقل سربراہ کی تعیناتی میں کون رکاوٹ؟

اگست 23, 2026 0
Screenshot_2026_0821_083510
  • Uncategorized
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

این ای ڈی کے فوڈ انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کی مشینیں غائب ہونے کا شور، پانچ فیکلٹیز میں بھی آلات کی تلاش شروع

اگست 21, 2026 0
Screenshot_2026_0820_141832
  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • کسٹم

416 کلو چھالیہ، گلاک پستول اور دو گاڑیاں ضبط؛ ناردرن بائی پاس پر کسٹمز ایکشن، پولیس اہلکار ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص بھی گرفتار،گرفتار شخص پولیس اہلکار نہیں ،سی ٹی ڈی کی وضاحت

اگست 20, 2026 0
Screenshot_2026_0820_141832
  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • کسٹم

41 سے زائد درآمد کنندگان ڈیوٹی دیں، حورا فارما کو استثنیٰ؟ کسٹم ایڈجیوڈکیشن سے 19 کروڑ 87 لاکھ کے ریلیف پر کسٹمز انٹیلی جنس کے الرٹ نے نئے سوال اٹھا دیے

اگست 20, 2026 0
Screenshot_2026_0803_022824
  • Uncategorized
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

این ای ڈی یونیورسٹی کے ملازم کی میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائرمنٹ کی درخواست مسترد

اگست 19, 2026 0
fia_logo
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے
  • بینکنگ

ایف آئی اے سکھر نے سابق ایس ایس پی سانگھڑ سمیت دو اہلکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا،سانگھڑ میں 100 ایکڑ اراضی رشوت وصولی سے حاصل کی گئی

اگست 19, 2026 0
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • کسٹم
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • لوکل باڈیز
  • ایس اینڈ جی ڈی
Copyright © All rights reserved. | ChromeNews by AF themes.