Screenshot_2026_0830_215436

ایف آئی اے کراچی نے یلو لائن کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو حوالہ ہنڈی کے کیس میں ڈیفنس سے گرفتار کرلیا ،ملزم کے خلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مشتبہ ٹرانزیکشن کی رپورٹ پر شکایت درج تھی جس میں اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے ،سندھ ہائی کورٹ سے ضمیر عباسی کو ایک دن پہلے ہی ضمانت ملی تھی ۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے ڈیفنس فیز 8 میں ایک کارروائی کے دوران کراچی کے یلو لائن منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

زرائع کے مطابق ملزم کے خلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مشتبہ ٹرانزیکشن پر ایس آئی آر جاری کی تھی اور اس کی تفتیش پر ملزم کے خلاف حوالہ ہنڈی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ ضمیر عباسی کو یلو لائن منصوبے میں 8 ارب سے زائد مالی خوردبرد کے الزام میں صوبائی اینٹی کرپشن نے جولائی میں گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزم کی ضمانت درخواست مسترد کردی تھی ۔

گزشتہ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے مچلکے کے عیوض ملزم کو کیس میں ضمانت دی تھی اور ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا کہا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے