
وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسٹم کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران کو اعلان شدہ ریوارڈ (انعام کی رقم ) کے اجراء کی منظوری دے کر ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس یہ رقم فوری ادا کرے۔
ٹیکس محتسب کے حکم میں کہا گیا ہے کہ عملدرآمد کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کروائی جائے۔
واضح رہے کہ کسٹم انٹیلی جنس اسلام آباد کے سپرٹنڈنٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو تحریری شکایت کی تھی کہ کسٹم انٹیلی جنس ان کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ان کو اعلان کردہ ریوارڈ کی ادائیگی نہیں کر رہا ہے۔
تحریری شکایت پر وفاقی ٹیکس محتسب نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست نمبر 5762/ISB/CUST/2024پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم میں کہا ہے کہ ایف بی آر ان ریوارڈز کی منظوری دے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹم انٹیلی جنس کو ہدایت کرے کہ ریٹائرڈ سپرٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس اسلام آباد ملک طارق محمود سمیت ڈائریکٹوریٹ کے تمام ریٹائرڈ افسران کے اعلان کردہ ریوراڈ کی رقم ایک ماہ میں ادا کر کے رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب کو ارسال کی جائے۔