00

عارف حبیب گروپ سے منسلک پاور سیمنٹ لمیٹڈ اربوں روپے جعلی سیلز ٹیکس انوائسسز کے کاروبار میں ملوث نکلی۔

ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کراچی کے یکم اگست کو 66 ارب کی جعلی سیلز ٹیکس انوائسسز کی تفتیش میں میسرز الجنید امپکس اور میسرز ٹریڈ زون کے ساتھ پاور سیمنٹ لمیٹڈ این ٹی این 0700886-4 کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر انٹرنل آڈٹ کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ جو عارف حبیب گروپ کی سمینٹ سیکٹر کی ایک کمپنی ہے اور لارجر ٹیکس آفس کراچی میں رجسٹرڈ ہے وہ 2022 میں سیمنٹ سیکٹر میں جعلی انوائسسز بنانے کے کاروبار میں ملوث ہے اور ابتدائی طور پر 70 کروڑ کی جعلی ٹیکس انوائسسز کا ریکارڈ دستیاب ہوا ہے جس پر ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کراچی نے لارجر ٹیکس آفس کراچی کو خط تحریر کیا ہے کہ وہ پاور سمینٹ لمیٹڈ کے خلاف قانونی کارروائی کو آگے بڑھائے اور تحقیقات کر کے مقدمے کا اندراج کیا جائے۔

 

bd68b5e4-396f-42c6-ac89-f22ac2f0f2bf

واضح رہے کہ پاور سمینٹ لمیٹڈ کی خریداری میسرز ٹریڈ زون کے مالک اجمل خان کے ساتھ ظاہر کی گئی ہے اور اجمل خان کا 2019 میں انتقال ہوگیا تھا اور اجمل خان واپڈا لاہور کا ملازم تھا جس کے پینشن اکاؤنٹ میں ماہانہ 10 ہزار روپے واپڈا سے منتقل ہوتے تھے تاہم جعلی انوائسسز نے ایف بی آر کے سسٹم میں جعلی انوائسسز کے ساتھ اس اکاوئنٹ میں 66 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن ظاہر کی تھی جبکہ عملی طور پر یو بی ایل انارکلی برانچ لاہور کے اس اکاوئنٹ میں صرف واپڈا کی پینشن ہی آتی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ آئی آرنے اس کیس میں سیمنٹ سیکٹر کے مزید بڑے ناموں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش کررہا ہے، جنہوں نے فراڈ کمپنیوں سے جعلی رسیدیں حاصل کیں جبکہ لین دین کے دوران عملی طورپر سامان کی نقل وحرکت نہیں ہوئی اور فنڈز بینک کھاتوں میں محض قانون کی گرفت سے بچنے اور “سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 73 کی جعلی تعمیل کرنے کے لیے ایک آنکھ میں دھول چھوکنے کے لئے کیاگیا۔

5d3344db-f29a-45fe-953f-9a47ba64848d

میسرز ٹریڈر زون کے اجمل خان مردہ شخص ہیں اور کوئی مردہ شخص کوئلے کی سپلائی چین شروع نہیں کر سکتا کیونکہ سیمنٹ سیکٹر کو کوئلے کی جعلی رسیدیں درکار ہوتی ہیں۔

دستایزات کے مطابق میسرزپاورسیمنٹ نے جنیدامپیکس سے مئی اورستمبر 2022میں دس کروڑ28لاکھ 99ہزارمالیت کی جعلی خریداری دیکھائی ہے جس میں ایک کروڑ74لاکھ92ہزارروپے کا سیلز ٹیکس چوری کیاجبکہ نومبر2022اورفروری2023میں میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈ نے ایک ارب 54 کروڑ 10 لاکھ روپے کے کوئلے کی جعلی خریداری میسرزفرحان امپیکس سے حاصل کرکے 28کروڑ97لاکھ مالیت کا سیلز ٹیکس چوری کیا، میسرز فرحان امپیکس میسرز ٹریڈزون سے جعلی خریداری دیکھاتاہے۔

اس کے علاوہ میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈنے جون2022میں میسرزایم ایس این انٹرپرائززسے 5کروڑ33لاکھ کے کوئلے کی جعلی خریداری پر 88لاکھ 92ہزارکا سیلز ٹیکس چوری کیا۔

32f74fa3-6178-49c7-85cc-94c06abe22e4

دستاویزات کے مطابق انٹرنل آڈٹ کی جانب سے میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈسے وضاحت طلب کی تھی لیکن مذکورہ سیمنٹ کمپنی خریداری کا کو دستاویزی ثبوت پیش نہ کرسکی اور ڈائریکٹوریٹ پر ایف بی آر کے مخصوص لابی افسران کے زریعے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی کہ معاملے کو دبا دیا جائے۔

میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈ جعلی سیلزٹیکس انوائسزکے ذریعے سیلز ٹیکس ان پٹ حاصل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، میسرز پاورسیمنٹ لمیٹڈ نے ایک ارب 64کروڑ39لاکھ مالیت جعلی سیلز ٹیکس انوائسزکے ذریعے سیلز ٹیکس ریفنڈ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ عارف حبیب گروپ کی ملکیت ہے جو حکومتی حلقوں کے ساتھ تاجروں اور بیوروکریسی میں اپنا اثرورسوخ رکھتا ہے ۔