
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے اسٹرکچر میں تبدیلی کر دی ہے۔
نئے اسٹرکچر کے بعد روالپنڈی، ملتان، حیدراباد اور گوادر میں ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر میں ریفارمز کے نام پر تبدیلی کا عمل تیزی سے جاری ہے، انفورسمنٹ کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے انفراسٹریکچر میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
ایف بی آر نے ایک خط کے زریعے ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کو آگاہ کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کے افسران کسی بھی کنسائمنٹ کو ویبوک میں بلاک یا ڈی بلاک نہیں کرسکیں گے یا تو انہیں اس حوالے سے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کے زریعے ممبر کسٹم کو آگاہ کرنا پڑے گا یا ڈی جی انفورسمنٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔
کسٹم انٹیلی جنس کے انفراسٹریکچر کی تبدیلی سے آنے والے دنوں میں نفری کو بھی محدود کیا جائے گا اور کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن مانیٹرنگ تک ہی محدود ہوگی۔
کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے انفراسٹریکچر کی تبدیلی کے بعد روالپنڈی ،ملتان ،حیدراباد اور گوادر کے دفاتر بند کردئیے گئے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں کسٹم انٹیلی جنس میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔