
ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 199 افسران کی تقرری و تبادلے کئے گئے ہیں۔
ن افسران میں گریڈ 20 گریڈ 19 اور گریڈ 18 کے افسران شامل ہیں۔
ایف بی آر میں ریفارمز اور افسران کی مانیٹرنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے تاہم ان تبادلوں میں ایسے افسران کا بھی تبادلہ اور تعیناتی کی گئی ہے جو ماضی میں بے ضابطگیوں کے باعث انکوائریوں کی زد میں رہے۔
تاہم ایسے افسران کے خلاف اثرورسوخ کے استعمال کی وجہ سے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔