FBR custom
گرین چینل پر آنے والی تمام کنسائمنٹس رسک مینجمنٹ سسٹم کے زریعے ریڈ چینل پر منتقل کردی گئیں جس کی وجہ سے تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایف بی آر کا درآمدی سامان کی مانیٹرنگ کے لئے عجلت میں فیصلہ، ہزاروں کنسائمنٹس پورٹ پر پھنس گئے۔

گرین چینل پر آنے والی تمام کنسائمنٹس رسک مینجمنٹ سسٹم کے زریعے ریڈ چینل پر منتقل کردی گئیں جس کی وجہ سے تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایف بی آر کے ماتحت پاکستان کسٹمز نے گزشتہ چند دنوں میں آٹومیٹیڈ نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے گرین چینل کی سروسز کو فی الوقت ملتوی کردیا ہے جس کے لئے درآمد کنندگان کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ کنسائمنٹس کی کلئیرنس میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے اور ڈیلے ڈیٹینشن چارجز درآمد کنندگان ہر آرہا ہے۔

رسک مینجمنٹ سسٹم میں ردوبدل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے تمام درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس گرین چینل سے بجائے ریڈچینل سے کلیئرکئے جائیں گے۔

اب ایئرپورٹ سمیت تمام بندرگاہوں کے ٹرمینلز پر درآمد کئے جانے والے کنسائمنٹس کی 100 فیصد جانچ پڑتال کی جائے گی۔ دوسری جانب ایئرپورٹ اور ٹرمینل پر محکمہ کسٹمزکے عملے کی کمی کی وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیر کا شکارہورہی ہے۔