fbr-5

ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے چار بڑے شہروں میں تعینات سپرٹنڈنٹ ،اںٹیلی جنس افسران کسٹم کلکٹریٹس اور انفورسمنٹ میں تبادلہ کردیا.

ایف بی آر نے کسٹم میں اصلاحات کے نام پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کی افرادی قوت میں کمی لانے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

IMG-20241112-WA0003 IMG-20241112-WA0002 IMG-20241112-WA0001 IMG-20241112-WA0000

پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد ،کراچی ،لاہور،پشاور اور کوئٹہ میں تعینات 59 سپرٹنڈنٹ ،انٹیلی جنس افسران کو ڈائریکٹوریٹ سے ہٹا دیا ہے.

واضح رہے کہ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ہر بڑے شہر میں افسران کی تعداد کم کر کے 20 تک کی جائے گی اور آئندہ آنے والے دنوں میں کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن سے مزید افسران کو ہٹایا جائے گا۔