custom fbr

9ایف بی آر نے کسٹم انفورسمنٹ حیدرآباد کے انسپکٹر مومن شاہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا، ملزم کو ایف آئی اے حیدرآباد کرائم سرکل نے گرفتار کیا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے ،اسمگلنگ میں ملوث ہونے ،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں زاتی مقاصد میں استعمال کرنے کے اور ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی جیولری گھر سے ضبط ہونے کے الزام میں کسٹم انفورسمنٹ حیدرآباد کے گریڈ 16 کے افسر انسپکٹر مومن شاہ ملازمت سے برخاست کرنے کی سخت سزا سنادی۔

ایف بی آر حکام نے سزا کی زد میں آنے والے انسپکٹر کو سنوائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد فیصلہ جاری کیا ہے۔ایف بی آر کے ریونیو ڈیویژن کے جاری حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کے دو مقدمات نمبر 20/2023اود 21/2023 میں انسپکٹر مومن شاہ کو معطل کر کے گریڈ 20 کی افسر مونا محفوظ انکوائری افسر مقرر کیا جس پر انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ میں ایف بی آر حکام کو تحریری آگاہ کیا کہ انسپکٹر مومن شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے مقدمات میں ٹھوس شواہد موجود ہیں جبکہ ملزم کے موبائل ڈیٹا سے بھی اسمگلروں اور جرائم پیشہ افراد سے رابطہ ثابت ہوئے ہیں اور اسی بنیاد پر انکوائری افسر نے ایف بی آر کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ انسپکٹر مومن شاہ کو ملازمت سے فوری برطرف کرنے کی سخت سزا تجویز کی ہے تاہم انکوائری افسر کی رپورٹ کے بعد انسپکٹر مومن شاہ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات پر زاتی سنوائی کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے ایف بی آر نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم شہزادی حریم فاطمہ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی جس کے بعد زوم پر انسپکٹر مومن شاہ نے ہئیرنگ کے دوران اپنے اوپر لگائے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کا ایک کیس عدالت میں ختم ہوگیا ہے اور اس کیس میں عدالت نے انہیں بری کیا ہے جبکہ دیگر کیسسز پر تاحال عدالتی کارروائی جاری ہے جس کا فیصلہ آنا باقی ہے ۔

پرسنل ہئیرنگ کے بعد ڈپٹی کلکٹر کسٹم نے ایف بی آر حکام کو تحریری بتایا کہ انسپکٹر مومن شاہ نے اپنے اوپر لگائے الزامات کا زبانی دفاع کیا ہے تاہم تحریری طور پر کوئی شواہد پیش نہیں کرسکے ہیں جس پر ڈپٹی کلکٹر نے انکوائری افسر کی رپورٹ کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ انسپکٹر مومن شاہ کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جائے ان دونوں رپورٹس کے بعد ایف بی آر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور انسپکٹر مومن شاہ کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔