ایف بی آر کے ناقص منصوبے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ کو بچانے کے لئے مزید 51 گریڈ 16 کے افسران کی خدمات کسٹم ساؤتھ کے حوالے
ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ نظام کی 5 ماہ میں ناقص کارکردگی کے باوجود اسے کامیاب کرنے کے ملک بھر سے گریڈ 16 کے 51 افسران کے تقرری و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔رسک منیجمنٹ سسٹم نے اپنی رپورٹ میں فیس لیس اسسمنٹ نظام کو ایف بی آر کا ناقص منصوبہ قرار دیا تاہم ایف بی آر نے سینٹرل ایگزامنیشن یونٹ میں گریڈ 16 کے پریوینٹیو افسران،تفتیشی افسران ،انسپکٹرز،اپریزر کی خدمات کو چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ ساؤتھ کے ماتحت کیا ہے اور ان تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید سے قبل رپورٹ کریں۔