
پاکستان کسٹمز کا بڑا دھماکہ! پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے دو برس میں 60 ارب روپے سے زائد کی ڈیوٹی و ٹیکس چوری بے نقاب کر دی!
پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) نے گزشتہ دو برس کے دوران اپنی شاندار کارکردگی سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچا لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، PCA نے 60 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسز کی نشاندہی کرتے ہوئے 6 ارب 70 کروڑ روپے کی براہِ راست وصولیاں کیں۔
سولر پینل کی آڑ میں ایک کھرب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے
PCA ساؤتھ کے ڈائریکٹر شیراز احمد کی قیادت میں کیے گئے خصوصی آپریشن کے دوران ایک کھرب 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیا گیا۔ سولر پینلز کی درآمد میں مصنوعی طور پر قیمتیں بڑھا کر اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیے گئے۔ یہ پاکستان کسٹمز کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
نشاندہی کردہ چوری: 48 ارب روپے
ریکوریز (وصولیاں): 2 ارب روپے
ڈائریکٹر عظمت طاہرہ کی سربراہی میں PCA سینٹرل نے کی جس میں
12 ارب 50 کروڑ روپے کی ڈیوٹی و ٹیکسز چوری کی نشاندہی کی
4 ارب 70 کروڑ روپے کی کامیاب وصولیاں کیں۔
ڈائریکٹوریٹ نے درآمدکنندگان کی جانب سے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائیاں کرتے ہوئے مقدمات درج کیے، جن سے ادارے کی مستعدی اور نگرانی کی صلاحیت واضح ہوتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری 4 اگست 2025 کو اپنی 33 سالہ شاندار سرکاری خدمات کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں ڈائریکٹوریٹ نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں نہ صرف ملکی سطح پر سراہا جا رہا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی کارکردگی قابل تقلید مانی جا رہی ہے۔