Skip to content

Tehqiqat

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • کسٹم
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • تعلیم
  • بینکنگ
  • اینٹی کرپشن
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • صحت
ہمیں فالو کریں
  • Home
  • ایک برس سے بینک اکاؤنٹس منجمد ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں این سی سی آئی اے کے خلاف تحقیقات شروع
  • ایف آئی اے
  • این سی سی آئی اے

ایک برس سے بینک اکاؤنٹس منجمد ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں این سی سی آئی اے کے خلاف تحقیقات شروع

Nadir Khan Nadir Khan مئی 9, 2026
fia_logo

شہری کے دو بینک اکاؤنٹس ایک سال سے بلاجواز منجمد رکھنے کے معاملے نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اور متعلقہ بینک حکام کے کردار کی چھان بین کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری نے اپنے اکاؤنٹس کی مسلسل بندش، قانونی وضاحت نہ ملنے اور بحالی کے عمل میں مبینہ غیر قانونی مطالبات کے خلاف وفاقی وزارت داخلہ کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔

شکایت موصول ہونے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے انکوائری نمبر 112/2026 درج کر کے فوری کارروائی شروع کر دی۔

شکایت کنندہ کے مطابق اس کے دو بینک اکاؤنٹس گزشتہ ایک سال سے بند ہیں، مگر نہ بینک حکام نے تحریری طور پر وجوہات بتائیں اور نہ ہی این سی سی آئی اے نے کوئی واضح قانونی حکم یا شفاف وضاحت فراہم کی۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکاؤنٹس کی بحالی کے دوران مبینہ طور پر غیر قانونی نوعیت کے مطالبات سامنے آئے۔ بعد ازاں متعلقہ افسران کے تبادلوں کے بعد معاملہ مزید الجھ گیا اور شہری کو مسلسل مختلف دفاتر کے چکر لگانے پڑے۔

ایف آئی اے نے متعلقہ بینکوں سے درج ذیل معلومات طلب کی ہیں کہ اکاؤنٹس کس قانونی بنیاد پر منجمد کیے گئے؟،یہ اقدام کس ادارے یا افسر کی ہدایت پر کیا گیا؟،کیا اس سلسلے میں کوئی تحریری حکم موجود ہے؟اگر ہاں، تو اس کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔

ساتھ ہی این سی سی آئی اے سے بھی تمام متعلقہ نوٹسز، انکوائری ریکارڈ اور قانونی دستاویزات طلب کی گئی ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ اکاؤنٹس کی بندش قانون کے مطابق تھی یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے یا این سی سی آئی اے کی کسی بھی ابتدائی انکوائری یا نوٹس پر بینک فوری طور پر اکاؤنٹس منجمد کر دیتے ہیں۔ تاہم جب متعلقہ شہری کلیئر ہو جاتا ہے تو اکاؤنٹس کی بحالی ایک طویل، پیچیدہ اور اعصاب شکن عمل بن جاتا ہے۔

متاثرین کا الزام ہے کہ بعض کیسز میں متعلقہ اداروں اور بینکوں کے بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے رشوت کے عوض اکاؤنٹس بحال کیے جاتے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی جانب سے فوری اور منظم انداز میں ریکارڈ طلب کرنا ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس انکوائری سے نہ صرف اس مخصوص کیس کے حقائق سامنے آنے کی توقع ہے بلکہ بلاجواز اکاؤنٹس منجمد کرنے اور بحالی میں مبینہ کرپشن کے معاملات بھی بے نقاب ہو سکتے ہیں۔

Tags: Account freeze Accountability Banking fraud Breaking News Charge frame Courts DG Fia Exclusive report Fedral government fia Interior ministry Mohsin Naqvi Nccia Notice Prime minister Sbp

Post navigation

Previous Previous post:

جعلی سفارتی دستاویزات سے مویشی برآمد اسکینڈل، ایف آئی اے میں ہلچل، طاقتور افسر کا تبادلہ

Screenshot_2026_0508_224156
Next Next post:

جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر کی تقرری ، عمر کی حد 65 سال ہونے سے ریٹائرڈ پروفیسرز دوبارہ دوڑ میں شامل

Screenshot_2026_0507_153058

متعلقہ خبریں

file_00000000361c82309d64d86d3cf2952e
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے
  • بینکنگ

HUM Network اور Z2C کا مبینہ حوالہ نیٹ ورک بے نقاب؟ TenSports3 سے منسلک کروڑوں کی ادائیگیوں کی تفصیلات عدالت میں پیش،عدالتی کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا

ستمبر 19, 2026 0
Screenshot_2026_0830_215436
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے
  • بینکنگ

44 ارب کے ہائی پروفائل فراڈ کیس میں ایف آئی اے کا ایکشن، جے آئی ٹی تشکیل، مرکزی ملزم کی گرفتاری کا موقع ضائع ہونے پر سوالات

ستمبر 18, 2026 0

تازہ ترین

  • جامعہ کراچی میں اکیڈمک کونسل کا خصوصی اجلاس، فیکلٹی آف لاء کی داخلہ پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار ،کراچی کے آپشن کو ختم کر کے سندھ بھر سے داخلوں کی منظوری کا امکان
  • HUM Network اور Z2C کا مبینہ حوالہ نیٹ ورک بے نقاب؟ TenSports3 سے منسلک کروڑوں کی ادائیگیوں کی تفصیلات عدالت میں پیش،عدالتی کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا
  • ایف بی آر نے پورٹس پر جلد خراب ہونے والی اشیاء کی نئی فہرست جاری، پرانا ایس آر او منسوخ
  • 44 ارب کے ہائی پروفائل فراڈ کیس میں ایف آئی اے کا ایکشن، جے آئی ٹی تشکیل، مرکزی ملزم کی گرفتاری کا موقع ضائع ہونے پر سوالات
  • ایف آئی اے نے یلو لائن منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو حوالہ ہنڈی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا

ہماری تحقیقات

Screenshot_2025_0709_042642
  • Uncategorized
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • تعلیم

جامعہ کراچی میں اکیڈمک کونسل کا خصوصی اجلاس، فیکلٹی آف لاء کی داخلہ پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار ،کراچی کے آپشن کو ختم کر کے سندھ بھر سے داخلوں کی منظوری کا امکان

ستمبر 21, 2026 0
file_00000000361c82309d64d86d3cf2952e
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے
  • بینکنگ

HUM Network اور Z2C کا مبینہ حوالہ نیٹ ورک بے نقاب؟ TenSports3 سے منسلک کروڑوں کی ادائیگیوں کی تفصیلات عدالت میں پیش،عدالتی کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا

ستمبر 19, 2026 0
fbr-and-pakistan-customs
  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • کسٹم

ایف بی آر نے پورٹس پر جلد خراب ہونے والی اشیاء کی نئی فہرست جاری، پرانا ایس آر او منسوخ

ستمبر 18, 2026 0
Screenshot_2026_0830_215436
  • Uncategorized
  • ایف آئی اے
  • بینکنگ

44 ارب کے ہائی پروفائل فراڈ کیس میں ایف آئی اے کا ایکشن، جے آئی ٹی تشکیل، مرکزی ملزم کی گرفتاری کا موقع ضائع ہونے پر سوالات

ستمبر 18, 2026 0
Screenshot_2026_0830_215436
  • Uncategorized
  • ایس اینڈ جی ڈی
  • ایف آئی اے
  • لوکل باڈیز
  • نیب

ایف آئی اے نے یلو لائن منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو حوالہ ہنڈی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا

ستمبر 17, 2026 0
file_000000009f6082119622876cb2a97791
  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • صحت
  • کسٹم

ڈریپ میں میڈیکل ڈیوائسز کا ریگولیٹری بحران؟ مبینہ بے ضابطگیوں پر افسران کے خلاف تحقیقات

ستمبر 9, 2026 0
  • ایف آئی اے
  • ایف بی آر
  • نیب
  • کسٹم
  • سی اے اے
  • ریلوے
  • ای او بی آئی
  • لوکل باڈیز
  • ایس اینڈ جی ڈی
Copyright © All rights reserved. | ChromeNews by AF themes.