Screenshot_2025_0502_180320

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے راجہ رفعت حسین مختیار نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں تعینات گریڈ 17 کے 28 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا تبادلہ کر دیا۔ ان میں بیشتر افسران ایک ہی زون میں تین سال سے زائد مدت سے تعینات تھے، جبکہ بعض کو سرکل انچارجز سے شدید اختلافات کے باعث ہٹایا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ان افسران کو ہٹایا گیا جو برسوں سے ایک ہی زون میں ڈیرے ڈالے بیٹھے تھے۔ بعض اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایسے بھی تھے جن پر ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ساتھ مبینہ لین دین اور انکوائری کے دوران تنازعات کا الزام تھا۔

دوسری جانب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بھی ہلچل مچ گئی۔ حال ہی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے پی ایس پی افسر لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید، جنہیں ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن تعینات کیا گیا تھا، نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا۔ اپنے پسندیدہ افسران کی پوسٹنگ نہ ملنے پر انہوں نے ارائیول اور ڈیپارچر کی پوری ٹیم اکھاڑ کر ایک دوسرے کی جگہ لگا دی۔ اس تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی فوری جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کے لیے کوشش کر رہے تھے لیکن ناکامی کے بعد انہوں نے ٹیموں کی مکمل ردوبدل کر کے صورتحال پر کنٹرول حاصل کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے