Screenshot_2025_0823_143525

ملکی تاریخ میں پہلی بار وی وی آئی پی قافلے کے دوران سنگین ترین سیکیورٹی لیپس بے نقاب ہوگیا، جس نے تمام اداروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اہم ترین شخصیت کا قافلہ طے شدہ راستے کے بجائے غلط سمت چلا گیا، جس پر وزارت داخلہ میں کھلبلی مچ گئی اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ انسپکٹر معشوق نے اصل روٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے قافلے کو روات ٹی کراس کی طرف لے گیا، جہاں پہنچنے کے بعد صورتحال کا انکشاف ہوا۔ فوری طور پر قافلے کو متبادل راستے سے اصل مقام تک پہنچایا گیا۔ واقعے کو سازش یا سنگین نااہلی قرار دیا جا رہا ہے۔

غفلت کے مرتکب پائلٹ انسپکٹر کو عہدے سے فارغ کر کے سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک زیشان حیدر کو بھی فارغ کرتے ہوئے ان سے سیکیورٹی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ایس ایس پی پری گل کو سی ٹی او تعینات کر دیا گیا ہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے واقعے کو قومی سلامتی سے جڑا معاملہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے یہ واقعہ اس دن پیش آیا جب ایوان صدر میں ملکی سطح پر ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی، جس میں اہم ترین سرکاری شخصیات کو ان کی خدمات پر تمغات سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے