ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) کراچی نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پر ویزا ایجنٹ مافیا کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلساز ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گل تجارہ شاپنگ مال صدر میں "ریاض ال حرمین ٹریول اینڈ ٹور آپریٹر” کے نام سے کام کرنے والے ملزم دانیال ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا گیا، جو عمرہ کے خواہشمند زائرین سے بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے دفتر سے 9 اصل پاسپورٹ اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ایجنٹ نہ تو رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی اس کے پاس ڈی ٹی ایس لائسنس موجود ہے۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔