
ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے آتے ہی سسٹم کے مضبوط کردار تپہ دار نیاز جھامڑو کی فرمائش پر تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے 11 بجے جوائننگ دی جن کا استقبال تپہ دار نیاز جھامڑو نے کیا ۔ شام کو 5 بجے سسٹم کے کہنے پر DC نے 4 ملازمین کو تبدیل کر کے سسٹم کے ملازمین کو تعینات کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی کی اسلحہ لائسنس برانچ میں عبدالکریم ساوند کو بطور انچارج تعینات کر دیا گیا ۔ عبدالکریم ساوند ماضی میں کورنگی میں شہریوں کی شارٹ ٹرم اغواء، بھتہ خوری میں ملوث اور جعلی مجسٹریٹ بن کر چھاپے بھی مارتا رہا ہے ۔ دو ماہ قبل سابق DC جواد مظفر نے عبدالکریم ساوند کو کمشنر آفس رپورٹ کرایا لیکن سسٹم نے آرڈر پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا۔
جس کی وجہ سے ان کی تعیناتی واپس DC آفس کے P&D سیکشن میں کر دی گئی تھی ۔ بعد ازاں اب نئے DC نے آتے ہی سسٹم کے کہنے پر اسلحہ برانچ کا انچارج بنا دیا ہے ۔
سینئر کلرک عظیم بیگ کو ہٹا کر جونیئر کلرک فہد کو ڈومیسائل برانچ کا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے ۔ فہد بھی سسٹم کا اہم کارندہ ہے ۔ واضح رہے کہ عبدالکریم ساوند اور جونیئر کلرک فہد گزشتہ 10 برس سے DC آفس کورنگی میں ہی تعینات ہیں