
پوسٹ آفس کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی نے 15 پوسٹ آفسز کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بند ہونے والے بعض پوسٹ آفس قیام پاکستان سے بھی پہلے کے تھے، 9 اکتوبر کو دنیا بھر میں پوسٹ آفس کا دن منایا جاتا ہے۔
موجودہ دور میں بھی پاکستان پوسٹ آفس کی اہمیت ہے تاہم افسران کی نااہلی سے پوسٹ آفس کا محکمہ بہتری کے بجائے مسلسل تنزلی کا شکار ہے جبکہ پوسٹ آفس کے مقابلے میں نجی کورئیر کمپنیاں بھرپور منافع بخش بنتی جارہی ہیں۔
9 اکتوبر کو پوسٹ آفس کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل میٹرو پولیٹن کراچی نے سرکل کراچی کے ماتحت آنے والے 15 پوسٹ آفسز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
بند کیے گئے ڈاک خانوں میں ایسٹ زون میں 6، ساؤتھ زون میں 5، سینٹرل زون میں 3 اور ویسٹ زون میں واقع ہیں۔
ان ڈاک خانوں میں بعض قیام پاکستان سے پہلے کے تھے جنہیں پوسٹ آفس کے عالمی دن کے موقع پر بند کیا گیا ہے ۔