customs fbr
کسٹم انفورسمنٹ میں کلکٹریٹ کی تعداد میں اضافہ کسٹم انٹیلی جنس میں فورس کی تعداد 100 تک کر کے انٹیلی جنس تک محدود اینٹی منی لانڈرنگ سیل فعال کیا جائے گا۔

پاکستان کسٹم انفورسمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کو انتظامی طور پر تبدیل کرنے کا عمل تیز ہوگیا۔ چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو کراچی کے دورے کے دوران بریفنگ دی گئی۔

کسٹم انفورسمنٹ میں کلکٹریٹ کی تعداد میں اضافہ کسٹم انٹیلی جنس میں فورس کی تعداد 100 تک کر کے انٹیلی جنس تک محدود اینٹی منی لانڈرنگ سیل فعال کیا جائے گا۔

چیف کلکٹر انفورسمنٹ کی جگہ ڈی جی انفورسمنٹ کا عہدہ ہوگا جبکہ ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس چیئرمین کے بجائے ممبر کسٹم آپریشن کو جواب دہ ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ریفارمز کے نام پر کسٹم کے شعبہ جات میں تبدیلی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔

feae6fc7-46a2-4693-9d95-657decbeb8c6

b387790e-581e-449a-8062-ca4608fc78a4
f9fd73b9-52db-4074-938b-fe3ed0df8802

واضح رہے کہ کسٹم انفورسمنٹ میں اس وقت 10 کلکٹریٹس ہیں اور موجودہ صورتحال میں 21 ڈپٹی کلکٹر اور اسسٹنٹ کلکٹر ،9 سپرٹنڈنٹ 294 انسپکٹر اور 1118 حوالدار سپاہی کے ساتھ مجموعی طور پر 1442 کی تعداد میں موجود ہے جب کہ کسٹم انٹیلی جنس کے پاس 8 ریجنل ڈائریکٹوریٹس میں انفورسمنٹ ،اینٹی اسمگلنگ ،انٹیلی جنس اور اینٹی منی لانڈرنگ سیل کے لئے مجموعی طور پر 563 کی ورک فورس کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے۔

کسٹم کے اہم شعبہ جات میں ریفارمز کے نام پر تبدیلی کا فیصلہ ہو چکا ہے جس پر عمل درآمد جلد ہونے کا امکان ہے جس میں انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ میں ورک فورس کو کم کیا جارہا ہے اور ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس کو اس کے بنیادی کام کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔

اس میں ڈیٹا کلیکشن ،ہیومن انٹیلی جنس ،ڈیٹا مائننگ تک محدود کرنا ہے جب کہ اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت ہی فعال کردار ادا کرنے کی حکمت عملی برقرار ہے جب کہ ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس میں ورک فورس کی تعداد کم کر کے 100 تک محدود کی جائے گی اور اس ٹیم سے کسٹم انفورسمنٹ ،پورٹس ،انٹیلی جنس آپریشن ،اسٹںگ آپریشن کی نگرانی اور اس کے لئے صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی ۔

دوسری جانب انفورسمنٹ میں کلکٹریٹس کی تعداد کو 14 کیا جائے گا جس میں ورک فورس 1905 تک رکھی جائے گی اور انڈس کلکٹریٹ کی تشکیل ہوگی جس میں ورک فورس کی تعداد 1832 کی جائے گی اور یہ 15 کلکٹریٹس کے لئے ڈی جی انفورسمنٹ تعینات کیا جائے گا اسی طرح ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس جو پہلے چیئرمین ایف بی آر کے ماتحت تھا اب وہ ممبر کسٹم آپریشن کو جواب دہ ہوگا ۔