
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز گروپ کے گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان کی اہلیہ رباب سکندر گریڈ 21 کی افسر چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ پنجاب تعینات کردی گئیں۔
نوٹیفیکشن کے مطابق شہزادمقبول کو ممبر،ایف بی آراسلام آباد،سیمارضابخاری کو ممبر،ایف بی آر اسلام آباد،محمدجنیدجلیل خان کو ممبرکسٹمزآپریشن کے ساتھ ڈائریکٹرجنرل (اوپی ایس)این این ڈی اے اسلام آباد کو اضافی چارج دیاگیاہے۔
۔اشہدجواد کو ڈائریکٹرجنرل ،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف رسک مینجمنٹ اسلام آباد،محمدیعقوب ماکوکو چیف کلکٹرکسٹمزاپریزمنٹ بلوچستان کسٹمزہاﺅس کوئٹہ،عرفان الرحمن خان کو چیف کلکٹرکسٹمزایکسپورٹ اینڈآئی اوسی او کراچی ، گریڈ20کے محمدمحسن رفیق کو ڈائریکٹرجنرل (اوپی ایس)ٹرانزٹ ٹریڈکراچی،قراة العین ڈوگرکو ممبر(اوپی ایس)ایف بی آراسلام آباد،محمدجمیل ناصرخان کو چیف کلکٹرکسٹمز(اوپی ایس)اپریزمنٹ ساﺅتھ کراچی،حسن ثاقب شیخ کو چیف کلکٹرکسٹمز(اوپی ایس)ایئرپورٹ اسلام آباد،خواجہ خرم نعیم کو چیف کلکٹر(اوپی ایس)اپریزمنٹ نارتھ پشاور،باسط مقصودعباسی کوچیف کلکٹر(اوپی ایس)انفورمٹ اسلام آبادکے عہدوں پر تعینات کیاگیاہے۔ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے 14 افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔