
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کا حوالہ ہنڈی، بے نامی کمپنیوں کے نام پر رقوم منتقلی اور غیر ملکی کرنسی فروخت کرنے والے اہم نیٹ ورک اور ٹریول ایجنسی کے خلاف تین بڑی کارروائیاں،چار ملزمان گرفتار ،ڈھائی کروڑ روپے ،غیر ملکی کرنسی ،بے نامی کمپنیوں کا ریکارڈ ،مختلف بینکوں کے چیکس اور ڈپازٹ سلپ،اسٹیمپس برآمد کرلی گئیں۔
بے نامی کمپنیوں کا نیٹ ورک چلانے والا اہم ملزم ایف آئی اے کی گرفت سے تاحال باہر ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان احمد صدیقی کی نگرانی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمید بٹ ،انسپکٹر جنید ملک سب انسپکٹر طاہر گجر نے خفیہ اطلاع پر تین مختلف کارروائیوں میں حوالہ اور بے نامی کمپنیوں کے زریعے رقوم منتقلی ٹریول ایجنسی کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل گارڈن ویسٹ میں ثناء ریزیڈینسی میں ایک کارروائی میں غیر ملکی کرنسی کی خرید وفروخت پر کارروائی کی اور اس کارروائی میں ملنے والی اطلاع کے بعد فوری شرف آباد کے علاقے میں عدالتی حکم پر موثر کارروائی کی جہاں ایف آئی اے کو بڑی کامیابی ملی اس کارروائی میں ایف آئی اے کو 47 لاکھ روپے پاکستانی ،117 مختلف کاروبار کے نام پر بنی بینک چیک بکس ،61 ہزار کے پرائز بانڈ ،مختلف بینکوں کی ڈپازٹ سلپس،88 مختلف کاروبار کی اسٹیمپس ،2 لیپ ٹاپ ،2کمپیوٹر ،7 موبائل فونز،اور حوالہ ہنڈی میں رقم منتقلی کا ریکارڈ ملا جسے فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے کی اس کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کاروبار اویس ،عقیل اور سمیر جاوید جی نگرانی میں چل رہا تھا اور ان کے روابط میں اہم کاروباری شخصیات کے ساتھ ایف بی آر اور پولیس کے اعلی افسران بھی شامل ہیں جو بے نامی کمپنیوں کے نام پر غیر قانونی رقوم کو جائز کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔
اس کارروائی میں ضبط شدہ رقم اور شواہد کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کیا گیا جہاں تینوں ملزمان کے ساتھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ اس مقدمے میں عقیل اور سمیر جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کاروبار سے منسلک اہم کردار اویس کی تلاش جاری ہے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں اسی دوران ایک ٹیم نے شائن ٹریول اینڈ ٹورز کے نام سے قائم ٹریول ایجنسی ہر شارع قائدین پر واقع دادا ٹیرس آفس نمبر 11 پر چھاپہ مارا جہاں ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کی خرید وفروخت کے غیر قانونی کاروبار ہو رہا تھا۔
ایف آئی اے نے اس کارروائی میں 2 کروڑ 25 لاکھ 5ہزار موبائل فون ،لیپ ٹاپ،اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڑ مرتب کرنے والا رجسٹرڈ قبضے میں لیا اور بقیہ کارروائی کے لئے ٹریول ایجنسی میں موجود آصف اشرف اور شایان وحید کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر دیا گیا ہے