
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسلح افواج کے آلات اسمگل کرنے کے الزام پر کسٹم کے تین انسپکٹرز اور 4 سپاہیوں کے خلاف فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
ایف بی آر کو اسلام باد ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم کلکٹریٹ سے اطلاع ملی کہ کسٹم افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ایک نیٹ ورک اسمگلنگ کی سہولت کاری میں ملوث ہے.
یہ نیٹ ورک مسلح افواج کے حساس ترین آلات چین اور متحدہ عرب امارات سے اسمگل کرنے میں ملوث رہے ہیں اور اس اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف ایف بی آر نے 22 نومبر 2024 تک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ طلب کرلی ہے.
یہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کلکٹریٹ کسٹم اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات انسپکٹر شکیل ،انسپکٹر فراز،انسپکٹر مسلم اور چار سپاہیوں کے خلاف ہیں جسے اس اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تصور کیا جارہا ہے.
تاہم فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے بعد ہی اس کا فیصلہ ہوگا اس فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے بعد کسٹم کے انسپکٹرز اور اہلکاروں کے خلاف ایف بی آر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز ہوگا۔