NBP

نیشنل بینک آف پاکستان میں سابق پولیس افسر کے اکاوئنٹ سے جعل سازی کے زریعے رقم نکالنے پر سابق منیجر نیشنل بینک گھوٹکی اور سابق ریجنل ہیڈ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

دونوں بینک عہدیداران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا۔

خصوصی بینکنگ کورٹ کراچی نے سابق منیجر نیشنل بینک آف پاکستان گھوٹکی خادم حسین سومرو اور سابق ریجنل ہیڈ فاروق آرائیں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

02b61961-4277-4db5-a91e-a586de78e661 1823f218-70bf-473b-9ecd-beea9995178e d7db3e28-a06b-474f-941d-ebc571b38c0c e854489c-e316-4f06-959c-44f24c8dc211

عدالت نے ضلع گھوٹکی میں قائم عادلپور پولیس اسٹیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کو 27 نومبر تک گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کریں۔

عدالت نے دونوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ظفر اللہ خان کی شکایت پر نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔