
ڈپٹی کلکٹر نے پروٹوکول میں امیگریشن سے کلئیر کروایا تاہم ایک اور افسر نے روک کر سامان کی تلاشی لی تو شراب برآمد ہوئی جس میں ایک بوتل کھلی ہوئی بھی تھی ۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم افسر کے پروٹوکول میں امیگریشن سے کلئیر ہونے والے مسافر سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد، کسٹم نے ممنوعہ اشیاء ضبط کر کے مسافر کو جانے دیا۔
اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 13 نومبر کی شب دبئی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز نمبر 217 میں آنے والے مسافر سے 17 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جو کسٹم افسر نے باضابطہ کارروائی کے بعد ضبط کر لیں۔
واضح رہے کہ دبئی سے آنے والے مسافر کو کسٹم کے ڈپٹی کلکٹر سطح کے افسر نے پروٹوکول میں امیگریشن سے کلئیر کروایا تھا تاہم کسٹم کے ایک انسپکٹر سطح کے افسر نے روک کر سامان کی تلاشی لی جس میں ایک بوتل کھلی ہوئی بھی تھی ۔