ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 2025 کی شاندار کامیابیوں میں سابق وزیراعظم عمران خان ،بشری بی بی سمیت متعدد شخصیات کو عدالت کے زریعے سزائیں قرار دیا ہے ، 2025 کے دوران کرپشن کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جن میں بڑی انکوائریوں کی تکمیل، نئے مقدمات کا اندراج، متعدد گرفتاریاں اور بھاری مالی ریکوریاں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ACC اسلام آباد نے سال 2025 میں 485 انکوائریاں فائنل کیں، جبکہ مختلف شکایات کی بنیاد پر 389 نئی انکوائریاں درج کیں۔ کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کے خلاف 122 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 67 کیسز کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئے۔
اینٹی کرپشن سرکل نے سال کے دوران 132 ملزمان کو گرفتار کیا، جب کہ کارروائیوں کے نتیجے میں 11 کروڑ 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی، جو ادارے کی مؤثر اسٹریٹجی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل۔اسلام آباد کے جاری اعداد و شمار کے مطابق (Major Convictions)
عمران احمد نیازی (سابق وزیراعظم پاکستان) اور بشریٰ بی بی
دونوں کو توشہ خانہ کیس میں 17 سال قید اور 16,425,650 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
قمر زمان کو مقدمہ الزام نمبر 46/2020 میں 27 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔حامد جلیل کو مقدمہ الزام نمبر 45/2022 میں 29 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ بھی ہوا،نسیم مسیح کو مقدمہ الزام نمبر 30/2024 میں 17 سال قید اور 10 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا ہوئی۔
ایف آئی آئی حکام کے مطابق سال 2025 میں ایف آئی اے ACC اسلام آباد نے مختلف مقدمات میں 20 کیسز میں 64 ملزمان کو سزا دلوانے میں کامیابی حاصل کی، جو ادارے کی کارکردگی کا نمایاں پہلو ہے۔
ایف آئی اے ACC اسلام آباد کی 2025 کی کارکردگی مجموعی طور پر انتہائی شاندار قرار دی گئی ہے، جو انسدادِ کرپشن کے لیے ادارے کی پیشہ ورانہ قابلیت، عزم اور مؤثر حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔