
کراچی میں اے لیول او لیول کے تعلیمی ادارے میں پورنو گرافی کا الزام، ایک عہدیدار کو برطرف کر دیا گیا، تعلیمی ادارے کا سائبر کرائم سے تحقیقات سے گریز۔۔۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ٹو میں گلشن چورنگی سے عزیز آباد جانے والی سڑک پر تعلیمی اداروں کی قطار موجود ہیں جہاں ایک معروف تعلیمی ادارے جس کی شہر بھر کے پوش علاقوں برانچیں موجود ہیں کیونکہ یہ ادارہ اے لیول اور او لیول کے بچے اور بچیوں کو بھاری فیسوں کے عیوض تعلیم فراہم کرتے ہیں
پیر کو اس تعلیمی ادارے میں انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ اس تعلیمی ادارے کی ایڈمن کا افسر بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ہے جس پر تعلیمی ادارے کی انتظامیہ نے فوری طور پر برطرف کردیا اور اس حوالے سے یہ بات اپنے انٹرنل سوشل میڈیا پر بھی نشر کردیا ۔
اس حوالے سے تعلیمی ادارے کے سربراہ سے رابطہ کرنے کی متعدد کوشش کی گئیں تاہم انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا جبکہ اس ادارے کے ایک اسسٹنٹ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ ادارے میں از خود انٹرنل انکوائری کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا یے جب ان سے سوال کیا گیا کہ انٹرنل انکوائری کا طریقہ کار کیا ہے اور آپ کے پاس ایسا کیا طریقہ ہے جس سے آپ ورجوئل ریکارڈ دیکھ سکیں اور تصدیق کرسکیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ ہمارے ادارے کے سربراہ کو ہی پتہ ہے اور وہ انکوائری کر رہے ہیں ان سوال کیا گیا کہ اس واقعہ کے بعد آپ نے مبینہ طور پر ملوث شخص کو ملازمت سے برطرف کیا اگر وہ پاکستان سے باہر جاکر ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کردے گا تو کیا آپ کا ادارہ سہولت کاری میں شامل نہیں ہو گا۔؟جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء بھی اس انکوائری میں معاون ہیں ان سے سوال کیا گیا کہ یہ انکوائری سابقہ سائبر کرائم ونگ موجودہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے زریعے کیوں نہیں کروائی گئی تو ادارے کے معاون نے کہا کہ اس کا فیصلہ ادارے کے سربراہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس تعلیمی ادارے کے سربراہ موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر طالب علموں میں مشہور ہیں اور ملک بھر میں لیکچر کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی جاتی ہے تاہم اتنے بڑے اسکینڈل میں از خود کارروائی کر کے اس واقعہ کو مشکوک بنا دیا ہے ۔تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اس ادارے کی جانب سے قانون نافز کرنے والے ادارے کو باقاعدہ تحقیقات کی درخواست دی جاتی ہے یا نہیں اور پھر ہی اس معاملہ سامنے آئے گا کہ یہ واقعہ پورنو گرافی یا ٹیلی فونک گفتگو کے زریعے سوشل میڈیا کی مختلف ایپس کو استعمال کر کے ہراساں کرنے کا ہے ۔